ایشیاء

پاکستان میں کئی پٹرول پمپس خالی

اضافی دستیابی کے دعوی کے باوجود پاکستان حکومت نے ان ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا جہاں پٹرول کی قلت پائی جاتی ہے جن میں پنجاب صوبہ شامل ہے جہاں عام زندگی بڑی حد تک متاثر ہوئی ہے۔

لاہور: اضافی دستیابی کے دعوی کے باوجود پاکستان حکومت نے ان ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا جہاں پٹرول کی قلت پائی جاتی ہے جن میں پنجاب صوبہ شامل ہے جہاں عام زندگی بڑی حد تک متاثر ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
زہریلی دھند اسکول، بازار اور پارک بند
پاکستان اب دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا 
پاکستانی علماء، ہماری رہنمائی کریں : مفتی نورولی محسود
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا

دور دراز کے علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے جہاں پٹرول پمپس سپلائی کے لیے ایک ماہ سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔

ڈان نے یہ اطلاع دی۔ دوسری جانب پاکستان پٹرولیم ڈیلرس اسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) نے آئیل مارکیٹنگ کمپنیوں سے (او ایم سی) کو اضافی سپلائی کو یقینی نہ بنائے جانے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے جیسا کہ طلب ہے لہذا‘ پمپس خالی ہیں اور موٹر رانوں شہروں میں پٹرول کی تلاشی کے سوائے کوئی دوسرا چارہ نہیں ہے۔

دعوی کو مسترد کرتے ہوئے او ایم سی اسوسی ایشن آف پاکستان (او ایم اے پی) نے کہاکہ کچھ پمپس پٹرول کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہیں جس سے مصنوعی قلت کا سامناہے۔ یہ لوگ زیادہ منافع کی خاطر پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کی توقع کررہے ہیں۔

فی الحال جملہ 450 کے منجملہ 30 تا40 فیصد لاہور مضافاتی علاقوں میں پٹرول دستیاب نہیں کیونکہ او ایم سیز کی جانب سے کم سپلائی ہوئی ہے جن میں سب سے بڑی پبلک سیکٹر کمپنی اور دو انٹرنیشنل فرمس شامل ہیں۔ سابق میں مذکورہ تین کمپنیاں کبھی بھی اس عمل میں ملوث نہیں تھیں لیکن اب دوسروں کی طرح ایسی حکمت عملی اختیار کررہی ہیں۔ پی پی پی ڈی اے پنجاب انفارمیشن سکریٹری خواجہ عاطف نے دعوی کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ اسی طرح کئی پمپس گجرنوالا‘فیصل آباد‘ شیخوپورہ‘ سرگودہ‘ ساہی وال کسور اور دیگر اضلاع میں بند پڑے ہوئے ہیں۔ تاہم ڈان کی اطلاع کے بموجب دور دراز کے علاقوں میں صورتحال انتہائی خراب ہے جہاں کئی اضلاع میں پمپس ہیں لیکن پٹرول ندارد ۔ عاطف نے مزید یہ بات کہی۔

a3w
a3w