تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع مُلگ میں ماونوازوں کے پمفلٹس سے سنسنی

یہ پمفلٹس پاتھراپورم۔ٹیکولا بورو گاؤں کے نواح میں بھدرچلم۔وینکٹاپورم ریاستی شاہراہ پر پائے گئے۔ ماؤ نواز مرکزی کمیٹی نے عوام سے کہا کہ وہ 21 سے 27 ستمبر کے درمیان پورے ملک میں انقلابی جذبہ کے ساتھ تقاریب کا انعقاد کریں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع مُلگ میں ماونوازوں کے پمفلٹس سے سنسنی پھیل گئی۔ضلع کے وینکٹاپورم منڈل میں ہفتہ کے روز ماؤ نواز پارٹی کے پمفلٹس منظر عام پر آئے جن میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سی پی آئی (ماؤ نواز) کے 21ویں یوم تاسیس کے ہفتہ کی تقاریب منائیں۔

متعلقہ خبریں
جھارکھنڈ کے ضلع مغربی سنگھبوم میں این آئی اے کی تلاشیاں
ضلع ملگ میں بی آئی ایل ٹی مل کے احیاء کو اولین ترجیح: ریونت ریڈی
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار

یہ پمفلٹس پاتھراپورم۔ٹیکولا بورو گاؤں کے نواح میں بھدرچلم۔وینکٹاپورم ریاستی شاہراہ پر پائے گئے۔ ماؤ نواز مرکزی کمیٹی نے عوام سے کہا کہ وہ 21 سے 27 ستمبر کے درمیان پورے ملک میں انقلابی جذبہ کے ساتھ تقاریب کا انعقاد کریں۔

مرکزی کمیٹی نے پارٹی، پی ایل جی اے اور عوام کو منظم کرنے کے لئے مضبوط تحریک بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ”آپریشن کاگار“ کو شکست دینے کے لئے جدوجہد جاری رکھی جا سکے۔ اس کے علاوہ کمیٹی نے پارٹی کو دشمن کے لیے ناقابلِ تسخیر بنانے، صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور سابقہ نقصان کو دور کرنے کی بھی تاکید کی۔