حیدرآباد

کانگریس لیڈر پون پر حملہ، کے سی آر کا پتلہ نذر آتش کرنے ریونت ریڈی کا مطالبہ

ریونت ریڈی نے مطالبہ کیا کہ حملہ کرنے والے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔ ریونت نے تنقید کی کہ بی آر ایس لیڈران ضلع ورنگل میں انتشار پسند قوتیں بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ ورنگل ضلع میں غنڈوں کا راج چل رہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ پردیش کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی نے کانگریس لیڈر ٹی پون پر حملے کی مذمت کی ہے۔انہوں نے ورنگل میں زخمی پون کی عیادت کی جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کارپوریٹر کا نگریس میں شامل
محبوب نگر مجالس مقامی ایم ایل سی نشست کیلئے پولنگ
شرمیلا، والدکی حقیقی جانشین: ریونت ریڈی
پروین کمار کی بی آر ایس میں شمولیت سے چیف منسٹر حیران
وشاکھاپٹنم میں کانگریس کا جلسہ، ریونت ریڈی کی شرکت
https://twitter.com/revanth_anumula/status/1627895166878228482

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حملہ کرنے والے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔ ریونت نے تنقید کی کہ بی آر ایس لیڈران ضلع ورنگل میں انتشار پسند قوتیں بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ ورنگل ضلع میں غنڈوں کا راج چل رہا ہے۔

انہوں نے حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ کانگریس لیڈر پون کا ماننا ہے کہ متعلقہ رکن اسمبلی کی ایما پر ہی ان پر حملہ کیاگیا۔انہوں نے مقامی ایم ایل اے ونئے بھاسکر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کامطالبہ کیا۔

 ریونت نے الزام لگایا کہ پولیس سیاسی دباؤ اور حکومت کی ہدایت پر حملہ آوروں کا تحفظ کررہی ہے۔ریونت ریڈی نے مطالبہ کیا کہ ڈی جی پی کو اس واقعہ کا جواب دینا چاہئے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے ریاست بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے اور وزیر اعلیٰ کے پتلے نذرآتش کرنے کی اپیل کی۔