حیدرآباد

مقبول حسین کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری

ڈاکٹر مقبول حسین نے اپنا تحقیقی مقالہ بہ عنوان"حیدراباد کی خاتون شعراء- آزادی کے بعد"ڈاکٹر رضوانہ بیگم اسسٹنٹ پروفیسر اندرا پریا درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج نام پلی حیدراباد کی زیر نگرانی مکمل کیا.

حیدرآباد: کنٹرولر شعبہ امتحانات عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد سے جاری پریس نوٹ کے بموجب مقبول حسین والد احمد حسین صاحب کو اورینٹل لینگویجس اردو ڈپارٹمنٹ عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے اردو ادب میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا اہل قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
انشائیہ نگاری میں خواتین کا بھی اہم رول ـ ڈاکٹر تبسم آراء کی خدمات قابل تحسین ،خواجہ شوق ہال میں کتاب کی رسم اجراء
نائٹ واچ مین تین سرکاری عہدوں کیلئے منتخب
پروفیشنلز سالیڈیرٹی فورم (PSF)کے پروفیشنلز سمٹ 2024 کا انعقاد
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری

ڈاکٹر مقبول حسین نے اپنا تحقیقی مقالہ بہ عنوان”حیدراباد کی خاتون شعراء- آزادی کے بعد”ڈاکٹر رضوانہ بیگم اسسٹنٹ پروفیسر اندرا پریا درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج نام پلی حیدراباد کی زیر نگرانی مکمل کیا.

اس مقالے میں ڈاکٹر مقبول حسین نے مختلف ابواب میں خواتین کی شاعری’شاعرات کی شعری موضوعات اور مختلف شعری اصناف میں حیدراباد کی شاعرات کی شاعری’ حیدراباد کی شاعرات کا فکری اور فنی تجزیہ پیش کرنے کی کوشش کی گئی ۔

ڈاکٹر مقبول حسین کا وائیوا آرٹس کالج عثمانيہ یونیورسٹی اردو ڈیپارٹمنٹ میں منعقد کیا گیا ۔جس کے ممتحن ڈاکٹر فاطمہ آصف موظف لیکچرر اورینٹل کالج اور ڈاکٹر عسکری صفدر ریڈر و صدر اردو تھے۔