انٹرٹینمنٹبین الاقوامیسوشیل میڈیا

معروف گلوکارہ ماریہ کیری کی ویڈیو وائرل، چلنے میں دشواری پر مداح پریشان

برازیل میں سامنے آنے والی ویڈیوز میں معروف گلوکارہ کو دو افراد کے سہارے چلتے دیکھا گیا، مداحوں نے صحت سے متعلق تشویش ظاہر کردی۔

نئی دہلی: برازیل میں سامنے آنے والی ویڈیوز میں ماریہ کیری کو دو افراد کے سہارے چلتے ہوئے دیکھا گیا، سوشل میڈیا پر ان کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار۔

معروف امریکی گلوکارہ ماریہ کیری کی چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں انہیں چلنے میں دشواری کا سامنا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان ویڈیوز کے سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

57 سالہ ماریہ کیری حال ہی میں برازیل میں موجود تھیں۔ اس دوران سامنے آنے والی دو ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ وہ مداحوں سے ملاقات کے لیے آگے بڑھ رہی ہیں، تاہم انہیں چلنے کے لیے دو افراد کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔ ایک شخص ان کے دائیں اور دوسرا بائیں جانب چلتے ہوئے انہیں سنبھال رہا ہے۔

کچھ صارفین نے کمر درد، گھٹنوں اور جوڑوں کے مسائل سمیت مختلف ممکنہ وجوہات کا بھی ذکر کیا، تاہم ماریہ کیری کی جانب سے کسی بیماری یا طبی مسئلے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ماریہ کیری اپنی نجی زندگی اور صحت کے معاملات پر عموماً زیادہ بات نہیں کرتیں۔ ان کے آنے والے میوزک شوز کے پیش نظر مداح یہ دیکھنے کے منتظر ہیں کہ وہ اسٹیج پر اپنی پرفارمنس کس طرح پیش کرتی ہیں۔

تاہم، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کی بنیاد پر ان کی صحت سے متعلق کسی بیماری کا نتیجہ اخذ کرنا درست نہیں ہوگا۔