تلنگانہ

تلنگانہ میں کانگریس کیلئے فنڈس،کرناٹک حکومت نے بنگالورو کے بلڈرس پر سیاسی انتخابی ٹیکس لگادیا:تارک راما راو

تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راماراو نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں کانگریس کیلئے فنڈس جمع کرنے کے لئے کرناٹک کی نومنتخب کانگریس حکومت نے بظاہربنگالوروکے بلڈرس پرفی مربع گز500روپئے کا سیاسی انتخابی ٹیکس لگاناشروع کردیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راماراو نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں کانگریس کیلئے فنڈس جمع کرنے کے لئے کرناٹک کی نومنتخب کانگریس حکومت نے بظاہربنگالوروکے بلڈرس پرفی مربع گز500روپئے کا سیاسی انتخابی ٹیکس لگاناشروع کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
40وکلاء کے خلاف ”جھوٹا کیس“ درج کرنے پر پولیس عہدیدار معطل
نئے شہر کی تعمیر سے قبل موجودہ شہر کی ترقی پر توجہ دینے ریونت ریڈی کو کے ٹی آر کا مشورہ
تلنگانہ آئیکون ایوارڈز کا دوسرا ایڈیشن متنوع شعبوں میں ٹریل بلزرز کی نمایاں کامیابیوں کا جشن
تلنگانہ میں 104 امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج

پرانی عادتیں دیر سے جاتی ہیں۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پرسرگرم تارک راما راو جو ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کے کارگذارصدر ووزیراعلی کے چندرشیکھراو کے فرزند بھی ہیں نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا کہ اس قدیم پارٹی اور اسکامس کی اس کی پرانی وراثت ہے اسی لئے اس کا نام ”اسکام گریس“کردیاگیا ہے۔

چاہے جتنی بھی رقم وہ یہاں بھیج لیں تلنگانہ کے عوام کو بے وقوف نہیں بنایاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں اسکام گریس کو نہ کہیں۔