معاشقہ کا معاملہ، باپ نے حاملہ بیٹی کا گلا گھونٹ دیا
بریلی میں ایک شخص نے اپنی 17سالہ حاملہ بیٹی کے معاشقہ پر اس کا گلہ گھونٹ دیا اور پولیس بعدازاں پولیس اسٹیشن پہنچ کر اپنے جرم کا اقبال کرلیا،پولیس نے یہ بات کہی۔
بریلی(یو پی): بریلی میں ایک شخص نے اپنی 17سالہ حاملہ بیٹی کے معاشقہ پر اس کا گلہ گھونٹ دیا اور پولیس بعدازاں پولیس اسٹیشن پہنچ کر اپنے جرم کا اقبال کرلیا،پولیس نے یہ بات کہی۔
بریلی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (سٹی) راہول بھٹی کے بموجب کم عمر لڑکی کے یہاں ایک موضع کے متوطن بھوجندر عرف بھورا سریواستو کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔
کم عمر لڑکی کے باپ نے اپنی بیٹی کے حمل کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد بھوجیندر کے خلاف عصمت ریزی کا کیس درج کرایا۔
بھوجندر کے خلاف چہارشنبہ کو پوکسوایکٹ کی دفعات بھی لگائیں گئیں۔بھٹی نے کہا کہ پولیس نے جمعرات کو بھوجندر کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔لڑکی کا بیان ریکاڑ کرنے کے بعد اسے گھر بھیج دیا گیا۔
باپ نے بعد ازاں مذکورہ رات اپنی بیٹی کا گلہ گھونٹ دیا۔ایس پی نے مزید کہا کہ ملزم نے اپنے جرم کا اقبال کرلیا۔آفیسر نے کہا کہ پولیس نے کم عمر لڑکی کی نعش برآمد کرکے اسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا۔