ایشیاء

مریم نواز، پاکستان کے صوبہ پنجاب کی پہلی خاتون چیف منسٹر ہوں گی

تین مرتبہ وزیراعظم رہ چکے نواز شریف کی دختر مریم نواز‘پاکستان کے صوبہ پنجاب کی پہلی خاتون چیف منسٹر بنیں گی۔ جمعہ کے روز صوبائی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس طلب کیا جائے گا۔

لاہور: تین مرتبہ وزیراعظم رہ چکے نواز شریف کی دختر مریم نواز‘پاکستان کے صوبہ پنجاب کی پہلی خاتون چیف منسٹر بنیں گی۔ جمعہ کے روز صوبائی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس طلب کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
مریم نواز کے سینئر نائب صدر بننے سے پارٹی کے کئی قائدین ناراض
نواز شریف کی عام رکن مقننہ کی حیثیت سے حلف برداری
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
خط اعتماد چرانے والوں پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے: عمران خان
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی

پاکستان میں 8 فروری کو 5 اسمبلیوں کے لئے انتخابات ہوئے تھے۔ پنجاب اسمبلی پہلا ایوان ہے جو اپنا افتتاحی اجلاس طلب کررہی ہے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی سیشن طلب کیا ہے جس میں اسمبلی کے نومنتخبہ ارکان حلف لیں گے اور نئی حکومت کی تشکیل کا عمل شروع ہوگا۔ گورنر ہاؤز کے ایک ترجمان نے آج یہ بات بتائی۔

50 سالہ مریم‘ پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل۔ این) پارٹی کی سینئر نائب صدر بھی ہیں۔ انہیں پی ایم ایل این سربراہ نواز شریف کا وارث بھی تصور کیا جاتا ہے جنہوں نے حیرت انگیز طورپر اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف کو اپنی پارٹی کا وزارت ِ عظمیٰ امیدوار بنایا ہے۔

پی ایم ایل این نے مریم کو پنجاب میں پارٹی کا چیف منسٹری کا امیدوار بنایا ہے۔ اس صوبہ کی آبادی زائداز 120 ملین نفوس پر مشتمل ہے۔

پی ایم ایل این نے 137 نشستیں جیتی ہیں جبکہ عمران خان کی پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں 113 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ علاوہ ازیں 20 آزاد امیدوار جو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نہیں ہیں‘ پی ایم ایل این میں شامل ہوچکے ہیں۔