صحت

منیٰ سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل راجندر نگر میں مفت میگا ہیلتھ کیمپ، دوسرے دن بھی ہزاروں مریضوں کا استفادہ

منیٰ سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل پلر نمبر 254راجندر نگر میں 24فروری پیر تک مفت میگا ہیلتھ کیمپ جاری رہے گا۔ میگا ہیلتھ کیمپ کا 19 فروری کو آغاز عمل میں آیا۔ دوسرے دن بھی ہزاروں مریضوں نے دواخانہ پہنچ کر اپنی تشخیص کروائی۔

حیدرآباد: منیٰ سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل پلر نمبر 254راجندر نگر میں 24فروری پیر تک مفت میگا ہیلتھ کیمپ جاری رہے گا۔ میگا ہیلتھ کیمپ کا 19 فروری کو آغاز عمل میں آیا۔ دوسرے دن بھی ہزاروں مریضوں نے دواخانہ پہنچ کر اپنی تشخیص کروائی۔

متعلقہ خبریں
تاج ہاسپٹل میں مفت ہیلتھ کیمپ
مفت ختنہ کیمپ

رکن اسمبلی راجندر نگر پرکاش گوڑ نے دواخانہ کا تفصیلی معائنہ کیا اور دواخانہ میں تمام تر سہولیات کی فراہمی پر ہاسپٹل انتظامیہ بالخصوص ڈاکٹر ہدایت اللہ کو مبارکباد پیش کی۔ اس مفت میگا کیمپ میں پلمونولوجی، آرتھو پیڈک، نیو رولوجی، معدے کی خرابی، ای این ٹی، فزیو تھراپی، نیفرولوجی، ریڈیولوجی، شعبہ امراض چشم، امراض قلب، پیتھالوجی، ڈرماٹالوجی، شعبہ اطفال، دانتوں سے متعلق بیماریوں کی تشخیص، خواتین کے پیچیدہ مسائل کی تشخیص، گائناکالوجی، جنرل میڈیسن، گردوں کے امراض کے علاوہ ڈاکٹر ہدایت اللہ خان گولڈ میڈلسٹ مریضوں کی آنکھوں کا مفت معائنہ کررہے ہیں۔

ادویات اور عینکیں مریضوں میں مفت تقسیم کی جارہی ہیں۔ یہ کیمپ 24 فروری تک صبح 9 بجے تا 1بجے اور 2بجے دن تا 5 بجے شام جاری رہے گا۔

ضرورت مند افراد سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ ہیلتھ کیمپ سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔ عوام کی سہولت کی خاطر رجسٹریشن، کیمپ کے آخری دن یعنی 24فروری تک جاری رہے گا۔

اب تک 10 ہزار سے زائد مریضوں کے رجسٹریشن ہوچکے ہیں۔ کیمپ کے دوران مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والے رشتہ داروں کے لئے دواخانہ انتظامیہ کی جانب سے طعام کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

a3w
a3w