آندھراپردیش

وجئے واڑہ میں ٹی وی ایس شوروم میں مہیب آتشزدگی ،300 گاڑیاں جل کر خاکستر

شبہ کیاجارہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ٹی وی ایس شوروم اور گودام میں یہ آگ بھڑک اٹھی۔ آج صبح کے وقت چینائی۔ کولکتہ قومی شاہراہ پر کے پی نگر علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔

وجئے واڑہ: آندھراپردیش کے شہر وجئے واڑہ میں جمعرات کے روز بائک کے شوروم میں مہیب آتشزدگی کی وجہ سے کم وبیش 300 گاڑیاں جل گئیں تاہم اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
ویڈیو: چین کے شاپنگ مال میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ، 16 ہلاک
منکی پاکس کے 4 مشتبہ مریض ائیرپورٹ سے اسپتال منتقلی کے دوران فرار
سنٹرل جیل میں میری زندگی کو خطرہ، چندرا بابو نائیڈو کا الزام
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست

 شبہ کیاجارہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ٹی وی ایس شوروم اور گودام میں یہ آگ بھڑک اٹھی۔ آج صبح کے وقت چینائی۔ کولکتہ قومی شاہراہ پر کے پی نگر علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق سب سے پہلے شوروم کی پہلی منزل میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس سے متصل گودام تک پھیل گئی۔ سیکیوریٹی جوانوں نے فائرسرویس کو مطلع کیا۔ 5 فائرانجنوں کو جائے وقوع پرروانہ کردیاگیا۔

 پہلے سے موجود ڈھانچے کی وجہ سے آگ تیزی کے ساتھ پھیل گئی۔ گودام میں ٹووہیلر الیکٹرک گاڑیاں بھی تھیں اس لئے آگ تیزی کے ساتھ پھیل گئی۔ چونکہ شوروم‘گودام اور سرویس سنٹر ایک ہی مقام پر واقع ہیں اسی لئے وہاں بڑی تعداد میں گاڑیاں کھڑی تھیں۔

وجئے واڑہ اور متحدہ ضلع کرشنا کیلئے یہ ٹی وی ایس شوروم ایک اہم مرکزتھا۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔ عہدیداروں نے شبہ ظاہرکیا ہے کہ چندالیکٹرک ٹووہیلرس کی چارجنگ کے دوران شارٹ سرکٹ سے یہ واقعہ پیش آیا۔

شوروم کے مالک نے نقصانات کا تخمینہ 15کروڑ روپئے لگایا ہے۔پی ٹی آئی کے مطابق آندھراپردیش کے شہر وجئے واڑہ میں جمعرات کی صبح‘ٹووہیلرس کے ایک شوروم میں بڑے پیمانہ پر آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں کم وبیش 400گاڑیاں جل گئیں۔

 پولیس نے بتایاکہ قومی شاہراہ 16کے نزدیک واقع اس شوروم میں 5بجے صبح کے قریب آگ بھڑک اٹھی اور تقریباً90 منٹ تک آگ کی شدت برقرارتھی۔ آتشزدگی کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جبکہ ٹرک سے نئی گاڑیوں کواتاراجارہا ہے۔

یہ نئی گاڑیاں‘ چینائی سے منگوائی گئی تھیں۔ اے سی پی وجئے واڑہ سنٹرل پی بھاسکرراؤ نے بتایاکہ ابتدائی تخمینہ کے مطابق4کروڑ کا  نقصان ہوا ہے۔ 5 فائرانجنوں کو فوری جائے وقوع پہنچادیاگیا۔

 آتش فروعملہ نے آخرکار آگ پرقابوپالیا جس کے سبب 200 گاڑیوں کو جلنے سے بچایاجاسکا۔ پولیس میں تاحال شکایت درج نہیں کرائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اس دوران صورتحال قابو میں ہے اور آگ پر پوری طرح قابوپالیاگیا ہے۔ شوروم کے مالک‘نقصانات کا تخمینہ لگارہے ہیں۔