حریف لیڈروں کے لئے ای ڈی۔سی بی آئی، مودی جی کے میہول بھائی کے لئے انٹرپول سے رہائی
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ہندوستانی بینکوں کو ہزاروں کروڑ وں کی دھوکہ دہی کرنے والے مفرور تاجر میہول چوکسی کو انٹرپول سے ملنے والی راحت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ
نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ہندوستانی بینکوں کو ہزاروں کروڑ وں کی دھوکہ دہی کرنے والے مفرور تاجر میہول چوکسی کو انٹرپول سے ملنے والی راحت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے مفرور تاجر کو سزا دینے کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھائے۔
مسٹر کھڑگے نے ٹویٹ کیا، ’’ حریف لیڈروں کے لئے ای ڈی ۔ سی بی آئی، لیکن مودی جی کے ’ ہمارے میہول بھائی‘ کے لئے انٹرپول سے رہائی۔جب ‘بیسٹ فرینڈ’ کے لیے کرسکتے ہیں پارلیمنٹ ٹھپ، تو ’پرانا متر‘ جس کو کیا تھا پانچ سال پہلے فرار، بھلا اس کی مدد سے کیسے کریں انکار‘‘۔ ڈوبے ملک کے ہزاروں کروڑ، ’نہ کھانے دوں گا‘، بنا جملہ بے جوڑ۔
اطلاعات کے مطابق انٹرپول نے ہیروں کے تاجر میہول کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس ہٹا دیا ہے، جس پر پنجاب نیشنل بینک کو 13,000 کروڑ روپے کا دھوکہ دینے کا الزام ہے۔
اطلاعات کے مطابق میہول نے اس سلسلے میں اینٹیگوا ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔