بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار کی مسلم خاتون کے ساتھ بدتمیزی کے خلاف بھینسہ میں زبردست احتجاجی مظاہرے
جس میں علمائے کرام ،مساجد کے امام ،جماعت اسلامی اور دیگر مسلم تنظیموں کی جانب سے بعد نمازجمعہ شہر کے تمام مساجد کے روبر ومسلم نوجوانوںنے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھامے ہوئے وزیراعلی نتیش کمار کے خلا ف سخت برہمی کااظہار کیا ۔
حیدرآباد: بہار چیف منسٹر نتیش کمار کی جانب گذشتہ دنوں مسلم خاتون ڈاکٹر کے نقاب کے ساتھ کی گئی گھٹیا حرکت کے خلاف بھینسہ میں مسلمانوں کی جانب سے زبردست احتجاجی مظاہرے کیئے گئے ۔
جس میں علمائے کرام ،مساجد کے امام ،جماعت اسلامی اور دیگر مسلم تنظیموں کی جانب سے بعد نمازجمعہ شہر کے تمام مساجد کے روبر ومسلم نوجوانوںنے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھامے ہوئے وزیراعلی نتیش کمار کے خلا ف سخت برہمی کااظہار کیا ۔
اور ان کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔جبکہ مسلم جے اے سی جس میںعلمائے کرام اور مساجد کے امام اور مختلف مسلم تنظیموں کے نمائندے شامل ہے آج سب کلکٹر بھینسہ دفتر پہنچکر سب کلکٹر بھینسہ اجمیر اسنکیت کمار کو ایک تحریری یادواشت پیش ۔
اس وفدمیں مفتی عبدالغنی صاحب ناظم ادارہ مدرسہ معہدالابراربھینسہ خان اٹو مولانا شاہد صاحب دارالعلوم جامعہ عربیہ بھینسہ ،حافظ سید عبداللطیف صاحب امام و خطیب مسجد پنجشہ ،مبین احمد فردوسی صدرمقامی جماعت اسلامی ۔اشر علی ،حفیظ خان ،مشتاق محی الدین ،حافظ منیر الدین صفا بیت المال ،مولانا سلمان صاحب امام و خطیب مدینہ مسجد ،مولاناعبدالرافع صاحب امام و خطیب مسجد مومنان ،مفتی عرفان صاحب امام خطیب مسجد عمر فاروق ،مفتی ذیشان صاحب امام و خطیب مسجد ولی ،حافظ سید عرفان صاحب امام و خطیب مسجد مدار خان ،مفتی محمد غوث صاحب امام و خطیب مکہ مسجد ،مفتی جنید صاحب امام خطیب مسجد ذوالفقار،مولانا نعمان صاحب امام خطیب مسجد جابر ،مولانا جعفر صاحب قاسمی امام و خطیب مسجد اقصی ۔حافظ انیس صاحب امام خطیب مسجد فاطمہ ،مولانا اصف صاحب امام و خطیب مسجد امام النسائ ،حافظ عثمان صاحب ،مولانا عبدالماجد صاحب امام و خطیب مسجد اکمینار،حافظ منیر صاحب امام و خطیب جامع مسجد ،حافظ جعفر صاحب امام و خطیب مسجد ابراہیم ،مولانا نصیر صاحب امام و خطیب مسجد نور ،مولانا نصیر صاحب امام و خطیب مسجد محمدیہ،میرنواب علی ،شیخ اطہر ،محمد منہاج الدین عادل ،ظفراحمد ،لال محمد کے علاوہ مسلم نوجوانوں کی کثیرتعدادموجودتھی ۔
اس موقع پر مذکورہ علمائے اکرام نے سب کلکٹر بھینسہ اجمیر اسنکیت کمار نے بتایاکہ بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار کی جانب سے ایک مسلم ڈاکٹر نصرت چیف منسٹر کی حیثیت میں یہ عمل مسلم کمیونٹی کے لئے شرمناک اور ناقابل قبول ہے اور نیتیش کمار کو اس بدبختانہ واقعہ پر معافی مانگنی چاہیے۔
پروین کے حجاب کو زبردستی ہٹانے کے واقعہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے اس حرکت کو جاہلانہ قرار دیا۔ وانہوںنے بتایا کہ ایک ریاست کے چیف منسٹر کو زیب نہیں دیتا کہ وہ اس طرح کا رویہ رکھیں۔ انہیں فوری معافی مانگنا چاہئے۔یہ جاہلانہ حرکت ہے،، نا قابل برداشت ہے ہم اس کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے سماج میں خواتین کو عزت و وقار کا بلند مقام حاصل ہے، لیکن نتیش کمار کی اس نازیبا اور چھچھوری حرکت نے پورے ملک کی خواتین کی توہین کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف منسٹر اپنی اس حرکت پر خواتین سے برسرِ عام معافی مانگیں۔انہوں نے صدجمہوریہ ہند سے خواہش کی وہ فوری چیف منسٹر نتیش کمار کو برخواست کریں ۔