تلنگانہ

کاماریڈی کے ماسٹرپلان میں تبدیلی کی جائے:کودنڈارام

کودنڈا رام نے راملو کے خاندان کے ارکان سے تعزیت کا اظہار کیا اورا س واقعہ پر گہرے دکھ کااظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ ماسٹرپلان کی وجہ سے کسانوں کے اپنی اراضیات سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ جناسمیتی کے سربراہ پروفیسر کودنڈارام نے کہا ہے کہ کاماریڈی ضلع کے ماسٹر پلان میں تبدیلیاں کی جانی چاہئیں۔ کودنڈارام نے کسان راملوکے خاندان سے ملاقات کی جس نے سداشیو نگر منڈل کے ادلور میں ماسٹر پلان میں زمین سے محرومی کے خوف سے خودکشی کر لی تھی۔

متعلقہ خبریں
ریونیو ریکارڈز کی اصلاح کیلئے دھرانی پورٹل متعارف
قائد اپوزیشن کے سی آر کا دورہ اضلاع، خاتون کے بیٹے کی شادی کیلئے5لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان
یلاریڈی میں میلادالنبیؐ کے جلسہ سے علما کا خطاب: سیرتِ نبویؐ پر عمل پیرا ہونا امت مسلمہ کے لیے بہترین ذریعہ
کودنڈا رام اور عامر علی خان کی نامزدگی منسوخ۔ ہائی کورٹ کا فیصلہ (تفصیلی خبر)
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان

انہوں نے راملو کے خاندان کے ارکان سے تعزیت کا اظہار کیا اورا س واقعہ پر گہرے دکھ کااظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ ماسٹرپلان کی وجہ سے کسانوں کے اپنی اراضیات سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے ضلع میں انڈسٹرئیل زون کے قیام کی تجویز رکھی ہے جس کے نتیجہ میں کسانوں کو ان کی اراضیات سے محرومی کا خوف ہے۔