دہلی

متھرا شاہی عیدگاہ تنازعہ، سپریم کورٹ میں 15 جنوری کو سماعت

سپریم کورٹ 15 جنوری کو مسجد انتظامی کمیٹی کی درخواست کی سماعت کرے گی۔ کرشنا جنم بھومی۔ شاہی عیدگاہ مسجد تنازعہ (متھرا‘یوپی) میں الٰہ آباد ہائی کورٹ کی واحد رکنی بنچ نے گزشتہ برس یکم اگست کو شاہی مسجد عیدگاہ ٹرسٹ کی درخواست مسترد کردی تھی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ 15 جنوری کو مسجد انتظامی کمیٹی کی درخواست کی سماعت کرے گی۔ کرشنا جنم بھومی۔ شاہی عیدگاہ مسجد تنازعہ (متھرا‘یوپی) میں الٰہ آباد ہائی کورٹ کی واحد رکنی بنچ نے گزشتہ برس یکم اگست کو شاہی مسجد عیدگاہ ٹرسٹ کی درخواست مسترد کردی تھی۔

متعلقہ خبریں
کرشنا جنم بھومی۔شاہی مسجد تنازعہ کی سماعت ملتوی
کرشنا جنم بھومی۔ شاہی عیدگاہ تنازعہ، سپریم کورٹ میں جلد سماعت
تروپتی لڈو تنازعہ، سپریم کورٹ میں کل عرضیوں کی سماعت
’کرشنا جنم بھومی ہندوؤں کے حوالے کردی جائے، ورنہ قانون اپنا کام کرے گا‘

ٹرسٹ نے اس تنازعہ کے تعلق سے 15 کیسس کے قابل ِ سماعت ہونے کو چیلنج کیا تھا۔ چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار پر مشتمل بنچ نے گزشتہ برس 9 دسمبر کو کیس کی قطعی سماعت شروع کی تھی۔

15 جنوری کو معاملہ بنچ کے سامنے آنے والا ہے۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ سے یہ جانکاری ملی۔ انتظامی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہندو فریق نے جو درخواست داخل کی اس سے 1991 کے مذہبی مقامات قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے لہٰذا یہ درخواست عدالت میں ٹک نہیں سکتی۔

1991 کے قانون کی رو سے ملک کی آزادی کے دن جو مسجد‘ مسجد تھی مسجد ہی رہے گی اور جو مندر‘ مندر تھا مندر ہی رہے گا تاہم بابری مسجد تنازعہ کو اس قانون سے باہر رکھا گیا تھا۔