کھیل

میکسویل پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد

آئی پی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی سطح 1 کی خلاف ورزی پر میچ ریفری کا فیصلہ حتمی ہے۔

چندی گڑھ: پنجاب کنگز کے آل راؤنڈر گلین میکسویل پر چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ کے دوران آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ان کی میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ اور ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
میرے کام کا بوجھ دوسروں سے دو یا تین گنا زیادہ ہے: ہاردک پانڈیا
پاکستانی ٹیم کبھی بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے: میکسویل
ون ڈے میں سست اوور ریٹ پر ٹیم انڈیا کو جرمانہ
گجرات ٹائٹنز نے پنجاب کنگز کو تین وکٹوں سے ہرایا
رویندر جڈیجہ نے فٹنس ٹسٹ پاس کرلیا

میکسویل کو منگل کی رات نیو پی سی اے اسٹیڈیم میں پنجاب اور چنئی کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا۔ گلین میکسویل نے آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ آرٹیکل 2.2 (میچ کے دوران بدسلوکی اور بدنظمی) کے لیول 1 کے جرم کو قبول کر لیا ہے اور میچ ریفری کی سزاکو قبول کر لیا ہے۔

آئی پی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی سطح 1 کی خلاف ورزی پر میچ ریفری کا فیصلہ حتمی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس میچ میں پنجاب کنگز نے پریانش آریہ کی سنسنی خیز سنچری اور دباؤ میں نپی تلی گیندبازی کی بدولت چنئی سپر کنگز پر 18 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔