مشرق وسطیٰ

ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا اعلان

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے آج یہاں اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت 14 مئی کو صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا منصوبہ بنارہی ہے۔

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے آج یہاں اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت 14 مئی کو صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا منصوبہ بنارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
انسانی حقوق کونسل کے لیے 18نئے رکن ممالک کا انتخاب
نتن یاہو کے ماتھے پر ایسی سیاہی ملی گئی ہے جو کبھی دھْل نہیں سکے گی: اردغان
ترک شہریوں کو محفوظ اور جدید عمارتیں بناکر دینے کا عزم:اردغان
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
کانگریس کا مسلمانوں سے غلاموں جیسا برتاؤ: عبدالخالق

انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ کہ زلزلہ کی وجہ تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور امدادی کام جاری ہے۔ اس کے باوجود ہم نے 14 مئی کو صدارتی انتخابات کے انعقاد کا منصوبہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مذکورہ تاریخ کو ہم انتخابات منعقد کریں گے۔ صدر ترکیہ نے مزید کہا ہے کہ 6 فروری کو شام اور ترکیہ میں زلزلہ کی وجہ جانی‘ مالی نقصانات ہوئے ہیں لیکن ہم انتخابات کے انعقاد کے خواہاں ہیں۔

پارلیمنٹ میں پارٹی ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ ہم عمل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ امدادی کام جاری رہیں گے اس کے ساتھ ساتھ ہم انتخابات کے انعقاد کو بھی ہم یقینی بنائیں گے۔

یونیورسٹی کے امتحانات بھی پروگرام کے مطابق ہوں گے۔ اگرچیکہ زلزلہ کی وجہ 53 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور جانی مالی نقصانات بھی ہوئے ہیں لیکن ہم گرما کے اوائیل میں یونیورسٹی امتحانات منعقد کریں گے اور ایسے افراد کو بھی حق رائے دہی سے استفادہ کا موقع دیا جائے گا جو کہ نقل مقام کئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ زلزلہ کی وجہ انتخابات کے التواء کی اطلاع غیر درست ہے۔ جون تک انتخابات کو ملتوی نہیں کیا جاسکتا۔ ترکی میں زلزلہ کی وجہ 10 صوبے متاثر ہوئے ہیں۔ کئی علاقوں سے تقریباً 2 ملین افراد نے تخلیہ کردیا ہے‘ یہ بات ڈیزاسٹر ایجنسی نے بتائی۔