حیدرآباد

تلنگانہ اسمبلی میں بامعنی مباحث کئے جائیں گے:اسپیکرپرساد کمار

اسپیکر نے امید ظاہر کی کہ قانون ساز اسمبلی میں جمہوریت کی ترقی، عوام کی امنگوں کی تکمیل اور ریاست کی مجموعی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے مسائل کے حل کے سلسلہ میں مباحث کئے جائیں گے۔

حیدرآباد:  تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے تیسرے اسپیکر پرساد کمار نے امید ظاہر کی کہ قانون ساز اسمبلی میں بامعنی مباحث کئے جائیں گے تاکہ عوام کی امیدیں اور خواہشات پوری ہوں۔انہوں نے اسپیکر کے عہدہ پر انہیں متفقہ طور پر منتخب کرنے کے بعد اراکین کی مبارکباد کا جواب دیا۔

متعلقہ خبریں
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
اقراء مشن ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، کے ۴۰ سالہ ‘روبی جوبلی’ جشن کا شاندار انعقاد
اولیاء اللہ کے آستانے امن و سلامتی، یکجہتی اور بھائی چارہ کے مراکز،ہنری مارٹن انسٹیٹیوٹ کے غیر ملکی طلباء کا دورہ درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ
جماعت اسلامی ہند کا "احترام انسانیت” مہم کا اختتامی جلسہ حیدرآباد میں
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ

 اس موقع پر اسپیکر نے امید ظاہر کی کہ قانون ساز اسمبلی میں جمہوریت کی ترقی، عوام کی امنگوں کی تکمیل اور ریاست کی مجموعی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے مسائل کے حل کے سلسلہ میں مباحث کئے جائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ 50 سے زائد نئے ارکان کا انتخاب کیا گیا ہے۔مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ارکان کی تجاویز قابل قدر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام جماعتوں اور اراکین کے لیے مواقع کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں گے۔

انہوں نے امید کی کہ ارکان قانون ساز اسمبلی کے آداب کے مطابق کام کریں گے۔ سپیکر نے ارکان سے کہا کہ وہ آئین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں تعاون کریں۔