سوشیل میڈیاشمالی بھارت

ٹرک سے کچل کر ہلاک ہو جانے کے بعد ایک خاتون کے لڑکے نے جنم لیا

کامنی نیچے گرپڑی اورپیچھے سے آنے والے ایک تیزرفتار ٹرک نے اسے کچل دیا جس کے نتیجہ میں ان کا پیٹ پھٹ گیا اور 8 ماہ کے نوزائیدہ نے جنم لیا جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

فیروزآباد (یوپی): ایک ایسے واقعہ میں جسے کرشمہ کہا جاسکتا ہے‘ ٹرک سے کچل کر ہلاک ہو جانے کے بعد ایک خاتون کے لڑکے نے جنم لیا۔ یہ واقعہ موضع برتارا کے قریب پیش آیا۔

ایس ایچ او فتح بہادر سنگھ بھدوریہ کے مطابق 26 سالہ خاتون کامنی اپنے شوہر کے ساتھ موٹرسیکل پر اپنے میکہ کوٹلہ فریحہ جارہی تھی کہ اسی دوران اس کے شوہر رامو نے سامنے سے آنے والی کار سے بچنے کی کوشش کی اور موٹرسیکل کا توازن کھودیا۔

کامنی نیچے گرپڑی اورپیچھے سے آنے والے ایک تیزرفتار ٹرک نے اسے کچل دیا جس کے نتیجہ میں ان کا پیٹ پھٹ گیا اور 8 ماہ کے نوزائیدہ نے جنم لیا جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچہ بالکل ٹھیک ہے اور اسے صرف نیوناٹل علاج کی ضرورت تھی۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ شوہر کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

a3w
a3w