تلنگانہ

اسمبلی میں بامعنی مباحث کئے جائیں گے:اسپیکر

تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے تیسرے اسپیکر پرساد کمار نے امید ظاہر کی کہ قانون ساز اسمبلی میں بامعنی مباحث کئے جائیں گے تاکہ عوام کی امیدیں اور خواہشات پوری ہوں۔

حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے تیسرے اسپیکر پرساد کمار نے امید ظاہر کی کہ قانون ساز اسمبلی میں بامعنی مباحث کئے جائیں گے تاکہ عوام کی امیدیں اور خواہشات پوری ہوں۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد

انہوں نے اسپیکر کے عہدہ پر انہیں متفقہ طور پر منتخب کرنے کے بعد اراکین کی مبارکباد کا جواب دیا۔

اس موقع پر اسپیکر نے امید ظاہر کی کہ قانون ساز اسمبلی میں جمہوریت کی ترقی، عوام کی امنگوں کی تکمیل اور ریاست کی مجموعی ترقی میں کردار ادا کرنے کیلئے مسائل کے حل کے سلسلہ میں مباحث کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 50 سے زائد نئے ارکان کا انتخاب کیا گیا ہے۔مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ارکان کی تجاویز قابل قدر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام جماعتوں اور اراکین کیلئے مواقع کو یقینی بنانے کیلئے کام کریں گے۔