زوپارک میں جانوروں کو سردی سے محفوظ رکھنے کے اقدامات
وٹرنری ڈپٹی ڈائرکٹرمحمد حکیم نے کہاکہ جاریہ سیزن کے دوران زیادہ ترجانوروں کو نمونیا کا امکان ہے جس کے پیش نظرجانوروں کو ٹیکے دیئے گئے ہیں۔اس موسم میں شیروں اور مگرمچھ کی غذا میں تبدیلی کی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں موسم کی تبدیلی کااثر صرف انسانوں پر ہی نہیں جانوروں پر بھی ہورہا ہے۔شہرحیدرآباد کے نہروزوالوجیکل پارک میں پرندوں اورجانوروں کوسردی سے بچانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
موسمی تبدیلی کے پیش نظرزو میں جانوروں کیلئے احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں۔جانوروں کے انکلوژرس کے قریب ہیٹرس لگائے گئے ہیں۔ساتھ ہی بعض دیگر جانوروں کے پنجروں کے قریب پلاسٹک کے گرین کورس لگائے گئے ہیں تاکہ ان کو سردی سے محفوظ رکھاجاسکے۔ سانپوں کے ہر انکلوژر کے قریب یووی لائٹس لگائی گئی ہیں۔جانوروں کی دی جانے والی غذا میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔
وٹرنری ڈپٹی ڈائرکٹرمحمد حکیم نے کہاکہ جاریہ سیزن کے دوران زیادہ ترجانوروں کو نمونیا کا امکان ہے جس کے پیش نظرجانوروں کو ٹیکے دیئے گئے ہیں۔اس موسم میں شیروں اور مگرمچھ کی غذا میں تبدیلی کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہر موسم میں جانوروں کی غذامختلف ہوتی ہے۔