ایشیاء

قازقستان ہاسٹل میں آتشزدگی، 13 افراد ہلاک

قازقستان کے ایک ہاسٹل میں آتشزدگی کی وجہ 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ بات شہر کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے بتائی۔

الماٹی: قازقستان کے ایک ہاسٹل میں آتشزدگی کی وجہ 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ بات شہر کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے بتائی۔

متعلقہ خبریں
قازقستان نے امریکی حکومت کی ویب سائٹ کو بلاک کر دیا

عہدیدار نے مزید بتایا کہ یہ آگ 3 منزلہ رہائشی عمارت کے بیسمنٹ سے شروع ہوئی اور اطراف و اکناف پھیلتی گئی۔

یہ بات خبر رساں ادارہ ژنہوا نے بتائی اور کہا کہ آگ بھڑکنے کے وقت ہاسٹل میں 72 افراد موجود تھے۔

حکام نے 59 افراد کا تخلیہ کروانے میں کامیابی حاصل کرلی۔ آتشزدگی کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہوا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق اموات کاربن مونو آکسائیڈ پوائزننگ کے باعث ہوئیں۔

a3w
a3w