جرائم و حادثاتحیدرآباد

میڈیکل طالب علم نے عضوتناسل کاٹ کر خود کشی کرلی (مزید تفصیلات پڑھیں)

پولیس نے بتایا کہ شہر حیدرآباد کے نواحی ضلع میڑچل کے پاپی ریڈی نگر میں 21 سالہ طالب علم ڈکشٹ ریڈی نے اتوار کی شب اپنے مکان میں یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

حیدرآباد: ایم بی بی ایس سال دوم کے ایک طالب علم نے اپنا عضو تناسل کاٹ کر خود کشی کرلی۔

پولیس نے بتایا کہ شہر حیدرآباد کے نواحی ضلع میڑچل کے پاپی ریڈی نگر میں 21 سالہ طالب علم ڈکشٹ ریڈی نے اتوار کی شب اپنے مکان میں یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

افراد خاندان جب گھر واپس پہنچے تو انہوں نے ریڈی کو‘خون میں لت پت پایا۔ دروازہ پربار بار دستک دینے کے باوجود اندر سے کوئی جواب نہیں مل رہاتھا۔ افراد خاندان نے کھڑکی کھول کر دیکھا کہ ریڈی خون میں لت پت پڑا ہواہے۔

افراد خاندان نے فوری پولیس کو الرٹ کردیا۔ایمبولنس کے ساتھ آنے والے میڈیکل اسٹاف بھی طالب علم کو مردہ پایا۔ پولیس نے کہاکہ نوجوان نے چاقو سے اپنا عضو تناسل کاٹ لیا جس کے سبب بڑی مقدار میں خون بہنے سے اس کی موت ہوگئی۔

پوسٹ مارٹم کے لیے لاش کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ریڈی‘گاندھی میڈیکل کالج سکندرآباد میں سال دوم کا طالب علم تھا۔ ضلع ورنگل کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے ڈکشٹ ریڈی کے والدین دو دہے قبل حیدرآباد منتقل ہوگئے تھے۔

افراد خاندان نے پولیس کو بتایا کہ ریڈی چند ذہنی مسائل سے دوچار تھا۔ سابق میں بھی اس نے خواب آور گولیاں کھانے کے بعد خود کشی کی کوشش کی تھی۔ وہ صحت کے مسائل پر ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کاآغاز کردیا۔