تلنگانہ

رورل ڈیولپمنٹ سرویسس کے بورڈ آف ڈائرکٹرس کا اجلاس

سوسایٹی فار رورل ڈیولپمنٹ سروسس کے بورڈ آف ڈائرکٹرس کا اجلاس وزیر پنچایت راج، سیتااکا کی قیادت میں منعقد ہوا۔

حیدرآباد(منصف نیوز بیورو) سوسایٹی فار رورل ڈیولپمنٹ سروسس کے بورڈ آف ڈائرکٹرس کا اجلاس وزیر پنچایت راج، سیتااکا کی قیادت میں منعقد ہوا۔

متعلقہ خبریں
حلقہ ناگر جنا ساگر میں 9 دسمبر کو غریبوں میں اراضیات کی تقسیم
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل
کسانوں کے قرض معافی اسکیم پر عمل جلد مکمل ہوگا: تملاناگیشور راؤ
ڈی ایس سی میں منتخب بی ایڈ طلبہ کے اسناد کی تصدیق کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ
تلنگانہ کے 17 اضلاع میں اڈلٹ بی سی جی ٹیکہ اندازی مہم

اجلاس میں پنچایت راج اور دیہی ترقی کے سکریٹری لوکیش کمار، کمشنر انیتا رام چندرن، اسپیشل کمشنربی شفیع اللہ اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران، سیتاکا نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ گزشتہ 10 سالوں میں بورڈ کا کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر اتنے طویل عرصہ تک اجلاس منعقد نہیں کیا جاتا ہے تو ملازمین کے مسائل کو کیسے سمجھا جا سکتا ہے؟۔

سوسایٹی فار رورل ڈیولپمنٹ سرویسس میں اس وقت تقریباً 3,700 ملازمین کو کنٹرکٹ اور آؤٹ سورسنگ کے ذریعہ روزگار فراہم کیا گیا جن میں تکنیکی معاون، کمپیوٹر آپریٹرز، دفتر میں ماتحت عملہ، اور انجینئرنگ کنسلٹنٹس قابل ذکر ہیں۔

انہوں نے ہدایت دی کہ ان ملازمین کی ملازمتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تجاویز تیار کی جائیں۔ انہوں نے کہا ہماری ملازم دوست حکومت ہے۔ انہوں نے کہا جب ملازمین خوش رہیں گے تو ہی وہ مؤثر طریقہ سے کام کر سکیں گے اور اس وقت ہی ہی حکومت کے مقاصد اور منصوبہ عوام تک پہنچ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا پنچایت راج اور دیہی ترقی کا محکمہ عوام اور حکومت کے درمیان لائف لائن ہے۔ ہمارا محکمہ دیہی علاقوں کی ترقی اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ملازمین کے مسائل کو ہر ممکن حد تک حل کرنے کی کوشش کرے گی۔

سیتااکا نے کہا کہ ایس آر ڈی ایس کارکنوں کیلئے سرکاری ملازمین کی طرح ریٹائرمنٹ کے فوائد کو بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔