Mehbooba Mufti on Waqf Amendment Bill: وقف قانون: ممتابنرجی، سدارامیا اور اسٹالن سے محبوبہ مفتی کا اظہارتشکر
سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر وصدر پیپلزڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے دن مغربی بنگال‘ ٹاملناڈو اورکرناٹک کے چیف منسٹرس کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ ان تینوں نے وقف ترمیمی قانون پر جو موقف اختیارکیا‘ ویسا موقف حکومت جموں وکشمیر کا نہیں ہے۔

Mehbooba Mufti on Waqf Amendment Bill: سری نگر (آئی اے این ایس) سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر وصدر پیپلزڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے دن مغربی بنگال‘ ٹاملناڈو اورکرناٹک کے چیف منسٹرس کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ ان تینوں نے وقف ترمیمی قانون پر جو موقف اختیارکیا‘ ویسا موقف حکومت جموں وکشمیر کا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ممتابنرجی‘ سدارامیا‘ اوراسٹالن کو لکھ کر ان کے جرأت مندانہ اور اصولی موقف کی ستائش کی ہے۔ آج کے ہندوستان میں جہاں کسی بھی قسم کی ناراضگی یا اختلاف رائے کو جرم قراردیاجارہا ہے‘ ان تینوں کا موقف ہوا کا ایک تازہ جھونکا بن کر آیا ہے۔ Mehbooba Mufti on Waqf Amendment Bill
ملک کی واحد مسلم اکثریتی ریاست جموں وکشمیر کے رہنے والوں کو اس تاریک دور میں ان تین چیف منسٹرس کے اٹل موقف سے راحت اور حوصلہ ملتا ہے۔
نیشنل کانفرنس نے وقف ترمیمی بل کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست داخل کردی ہے۔ چیف منسٹر عمرعبداللہ نے اسمبلی میں اپنے ارکان اسمبلی کے وقف مخالف احتجاج کا دفاع کیا۔ دوسری جانب بی جے پی قائدین نے وقف ترمیمی قانون کی تائید کی ہے۔
جموں وکشمیر وقف بورڈ کی سربراہ درخشاں اندرابی نے کہا کہ ملک میں وقف بورڈس کی عرصہ سے جاری اجارہ داری ختم ہوجائے گی۔