حیدرآباد

راجندر نگر میں کار نے ایک برقعہ پوش لڑکی کو اُڑادیا

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے کہ جان بوجھ کر تو اس خاتون کو ہلاک کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے راجندرنگر میں کار کی ٹکر سے برقعہ پوش لڑکی زخمی ہوگئی۔یہ لڑکی جس کی شناخت 19سالہ سمیہ کے طورپر کی گئی ہے، سڑک سے گذررہی تھی کہ نامعلوم کار نے اس کو ٹکر دے دی جس کے بعد اس کار کو چلانے والا کار کے ساتھ فرار ہوگیا۔

مقامی افراد نے اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیااوراس بات کی پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے وہاں پہنچ کر قریب میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ کا جائزہ لیا جس میں یہ واقعہ درج ہوگیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے کہ جان بوجھ کر تو اس خاتون کو ہلاک کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔