جرائم و حادثات

گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر مہندی آرٹسٹ نے خودکشی کرلی

امیش فوراً پڑوسیوں کو بلایا اور ان کی مدد سے پنکی کو نیچے اتارا اور اسپتال لے گیا، لیکن ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ وہ پہلے ہی دم توڑ چکی تھی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ اسپتال منتقل کر دیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے عطاپور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مہندی آرٹسٹ پنکی شرما نے خودکشی کر لی۔ اس نے اپنے گھر میں دوپٹے سے پنکھے سے لٹک کر جان دے دی۔ مقامی افراد کی اطلاع پر عطاپور پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں
عطاپور مین روڈ پر نامعلوم نوجوان کے خطرناک اسٹنٹس
عطا پور میں ہوٹل پر دھاوا، 50 ہزار روپئے جرمانہ، صفائی کے ناقص معیار پر کارروائی
عطاپور کی جم کے احاطہ میں قتل کا معمہ حل،8ملزمین گرفتار

پنکی شرما کی شادی ایک سال قبل امیش لویا نامی شخص سے ہوئی تھی۔ ابتدائی دنوں میں ان کی ازدواجی زندگی معمول کے مطابق چل رہی تھی، لیکن بعد میں دونوں کے درمیان جھگڑے بڑھنے لگے۔ امیش اکثر جب بھی گھر سے باہر جاتا، تو پنکی کو اندر بند کر کے تالا لگا دیتا۔

جمعہ کی رات بھی دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے بعد امیش نے پنکی کو کمرے میں بند کر کے باہر چلا گیا۔ جب وہ کچھ دیر بعد واپس آیا، تو دیکھا کہ پنکی دوپٹے کے سہارے پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔

امیش فوراً پڑوسیوں کو بلایا اور ان کی مدد سے پنکی کو نیچے اتارا اور اسپتال لے گیا، لیکن ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ وہ پہلے ہی دم توڑ چکی تھی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ اسپتال منتقل کر دیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔

حکام کا شبہ ہے کہ پنکی نے گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے خودکشی کی ہے۔ تاہم، پولیس اس پہلو پر بھی غور کر رہی ہے کہ آیا اس کی موت کے پیچھے شوہر کی ہراسانی یا کوئی اور وجہ تو نہیں۔