مشرق وسطیٰ
ایران میں ارکانِ اسمبلی کی حجاب بل تبدیلی کی درخواست
پارلیمان کے ارکان کی جانب سے ملک میں خواتین کے حجاب اوڑھنے کے لازمی قانون کو نرم کرنے اور اس سلسلہ میں سخت سزاؤں کے خاتمہ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تہران: ایران میں ارکان ِ اسمبلی نے اہم اقدام اُٹھاتے ہوئے حجاب بل میں تبدیلی کی درخواست کر دی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قانون سازوں نے حجاب بل میں ترمیم کرنے کی درخواست کی ہے۔
اس بل کے تحت لازمی حجاب نہ پہننے والی خواتین کے لیے سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔پارلیمان کے ارکان کی جانب سے ملک میں خواتین کے حجاب اوڑھنے کے لازمی قانون کو نرم کرنے اور اس سلسلہ میں سخت سزاؤں کے خاتمہ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حجاب بل پارلیمنٹ میں منظور ہو چکا ہے لیکن حتمی توثیق کیلئے ابھی تک حکومت کو پیش نہیں کیا گیا ہے۔ایران کے نائب صدر برائے پارلیمانی امور شہرام دبیری کی جانب سے بل کو منظوری کے لیے بھیجنے سے روکنے کی درخواست کی گئی ہے۔