سعودی عرب میں موسم سرما سے متعلق ماہرین موسمیات کا بڑا دعویٰ
موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی کے مطابق سردی کی لہر سے مملکت کے علاقے متاثر ہوں گے مگر موسمیاتی رپورٹیں یہ ظاہر نہیں کرتیں کہ زیادہ سردی پڑے گی۔
ریاض: سعودی عرب میں ماہرین موسمیات کی جانب سے توقع کا اظہار کیا جارہا ہے کہ اس سال موسم سرما میں زیادہ سردی نہیں پڑے گی۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی کا کہنا ہے کہ دارالحومت ریاض میں سردی کی پہلی لہر میں درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مملکت میں اس وقت موسم ٹھنڈا اور موزوں ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی کے مطابق سردی کی لہر سے مملکت کے علاقے متاثر ہوں گے مگر موسمیاتی رپورٹیں یہ ظاہر نہیں کرتیں کہ زیادہ سردی پڑے گی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں باقاعدہ طور پر موسم سرما کا آغاز یکم دسمبر 2024 سے ہو چکا ہے۔ جبکہ بعض ذرائع یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ اس سال مملکت میں موسم سرما شدید ہو گا۔ مملکت کے مختلف علاقے گزشتہ دنوں شدید بارشوں کی لپیٹ میں رہے، خاص طور مکہ اور مدینہ شدید بارشوں کی زد میں رہے۔