بنگلورو میں زیر تعمیر میٹرو کا کھمبا گرگیا،ماں اور بیٹا ہلاک
بنگلورو ایسٹ زون کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) بیماشنکر ایس گلڈ نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ واقعہ صبح 10.30 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب متاثرین دو پہیہ گاڑی میں ناگاواڑہ لائن سے گزر رہے تھے۔
بنگلورو: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں آؤٹر رنگ روڈ کی ناگاواڑہ لائن پر ایک زیر تعمیر میٹرو کا کھمبا گرنے سے منگل کو ایک ہی خاندان کے دو افراد ہلاک ہو گئے۔
بنگلورو ایسٹ زون کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) بیماشنکر ایس گلڈ نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ واقعہ صبح 10.30 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب متاثرین دو پہیہ گاڑی میں ناگاواڑہ لائن سے گزر رہے تھے۔
زخمی حالت میں دونوں کو الٹیئس اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں کی شناخت تیجسوینی اور ان کے بیٹے ویہان کے طور پر ہوئی ہے۔ جبکہ تیجسوینی کی موت اندرونی خون بہنے سے ہوئی، ان کے بیٹے ویہان کی موت سر میں چوٹ لگنے سے ہوئی۔
دریں اثنا، کانگریس نے ریاست کی حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا اور اس واقعہ پر ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔