حیدرآباد

شمس آباد ایرپورٹ تک میٹرو ریل۔الائنمنٹ کی نشاندہی کیلئے پتھروں کے ذریعہ حدود کا تعین

میٹرو الائنمنٹ کے حدود کا تعین کرنے والے ان پتھروں کو رات کے وقت بھی صاف نظر آنے کے لئے رنگ کیا جا رہا ہے۔ اس سے سڑک پر ٹریفک کے لئے میٹرو پراجکٹ کے بارے میں مکمل آگاہی ہو گی اور ساتھ ہی اس میں آسانی بھی ہوسکے گی۔

حیدرآباد: حیدرآباد میٹرو ریل کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے کہا ہے کہ ایرپورٹ میٹرو الائنمنٹ کی نشان دہی کرنے کے لئے پتھروں کے ذریعہ حدود کا تعین کیا جارہا ہے۔ ہر 100 میٹر پر حدود کو تعین کرنے والا ایک چھوٹا پتھر اور ہر آدھے کلومیٹر پر ایک بڑا پتھر لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد

 میٹرو الائنمنٹ کے حدود کا تعین کرنے والے ان پتھروں کو رات کے وقت بھی صاف نظر آنے کے لئے رنگ کیا جا رہا ہے۔ اس سے سڑک پر ٹریفک کے لئے میٹرو پراجکٹ کے بارے میں مکمل آگاہی ہو گی اور ساتھ ہی اس میں آسانی بھی ہوسکے گی۔

میٹرو ریل کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے کہا کہ ان پتھروں سے جو کہ نئے انداز میں لگائے جارہے ہیں، میٹرو پراجکٹ کے کاموں کا انتظام کرنے میں آسانی ہوگی۔ایرپورٹ میٹرو پراجکٹ میں نئی پالیسیوں پر عمل کیا جا رہا ہے۔

پراجکٹ کے کاموں کو انجام دینے کے لیے رائے درگم سے شمس آباد ایرپورٹ تک مجوزہ 31 کلومیٹر کے راستے کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے اور زمین پر پیگ مارکنگ کے نام کے بورڈ لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑک پر روایتی انجینئرنگ پیگ مارکس کے علاوہ، ریٹرو ریفلیکٹیو شیٹ والے المونیم بورڈز کو درمیان میں لگایاجا رہا ہے تاکہ وہ رات کو بھی دکھائی دیں۔

انہوں نے کہا کہ ایر پورٹ میٹرو کے اسٹارٹنگ پوائنٹ رائے درگم سے ہر 100 میٹر کے فاصلے پر پیگ مارکس لگائے جائیں گے اور اس کے بعد آدھے کلو میٹر پر بڑے بورڈس لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر کے جاری کام کے پس منظر میں فٹ پاتھ کے اطراف بھی پتھر لگائے جا رہے ہیں۔

این وی ایس ریڈی نے بتایا کہ ایرپورٹ میٹرو پراجکٹ کے پلرس آوٹر رنگ روڈ کے ساتھ سرویس روڈ کے وسط میں سنٹرل میڈین میں ہوں گے۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ایرپورٹ میٹرو سے متعلق کاموں میں تیزی لائی گئی ہے۔ سروے مکمل ہونے اور باؤنڈری کے پتھر لگانے کے بعد مٹی کے نمونوں کی جانچ کی جائے گی۔

 جس جگہ میٹرو کا پلر نصب کیا جائے گا وہاں مٹی کے نمونوں کی جانچ کی جائے گی۔ پہلے مٹی کے نمونوں کی جانچ کی جائے گی جس کے بعد میٹرو کے پلرس کی تعمیر کا کام کیا جائے گا۔