تلنگانہ

میوا کی جانب سے زیڈ ایچ مسعود کے اعزاز میں شاندار تہنیتی تقریب،اکتالیس سالہ تعلیمی خدمات کا بھرپور اعتراف

تقریب کے دوران تمام ذمہ داران نے بغل گیر ہو کر مسعود کو مبارکباد پیش کی اور ان کی آئندہ زندگی کے لئے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ مقررین نے کہا کہ ان کی سبکدوشی، اگرچہ ایک دور کے اختتام کی علامت ہے، لیکن ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک مثال بنیں گی۔

حیدرآباد:میوا کی جانب سے ایک پُروقار اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تنظیم کے ریاستی سیکرٹری، جناب زیڈ ایچ مسعود کو ان کی سبکدوشی کے موقع پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ یہ تقریب جناب شیخ شبیر علی صدر ٹی ایس پی اے، میوا کی سرپرستی اور قیادت میں منعقد ہوئی، جس میں این ٹی بکس منیجر بھانو مرتی، میوا کے عہدیداران، اراکین اور معزز مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
مساجد کی رونق باجماعت نماز سے، ایمان کی حفاظت اسی میں ہے: مفتی صابر پاشاہ
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
یونانی ڈرگس انڈسٹری کی عالمی سطح پر زبردست اہمیت، عصری تقاضوں سے ہم آہنگ‘ مستقبل روشن
ڈی جے ایس کے صدر ایم اے مجید نے بابری مسجد کی شہادت کی برسی پر روشنی ڈالی؛ مذہبی مقامات کے تحفظ کی اپیل
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو

صدر میوا نے جناب مسعود کی چار دہائیوں پر محیط تعلیمی خدمات، طلبہ کی تربیت میں ان کی غیر معمولی دلچسپی، پیشہ ورانہ دیانت داری اور ادارہ جاتی ذمہ داریوں کی مؤثر انجام دہی کو سراہتے ہوئے ان کی گل پوشی اور شال پوشی کی۔اس کے بعد این ٹی بکس منیجر بھانو مرتی نے بھی شالپوشی کرتے ہوئے مبارکباد دی۔ جناب شیخ شبیر علی نے کہا کہ جناب مسعود نے اپنے عمل، اخلاق اور انتھک محنت سے نہ صرف طلبہ کو تعلیم دی بلکہ ان کی شخصی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

تقریب کے دوران تمام ذمہ داران نے بغل گیر ہو کر مسعود کو مبارکباد پیش کی اور ان کی آئندہ زندگی کے لئے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ مقررین نے کہا کہ ان کی سبکدوشی، اگرچہ ایک دور کے اختتام کی علامت ہے، لیکن ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک مثال بنیں گی۔

واضح رہے کہ جناب زیڈ ایچ مسعود نے بطور معلم تقریباً41 برس تک تعلیمی میدان میں اپنی خدمات انجام دیں اور اپنے پیشے کے ساتھ جس لگن اور اخلاص کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تقلید ہے۔

اس باوقار تقریب میں شیخ شبیر علی،صدر ٹی ایس پی ٹی اے و میوا ،ڈاکٹر ساجد معراج، جنرل سیکرٹری ٹی ایس پی ٹی اے، بھانو مرتی،این ٹی بکس منیجر، مقصود احمد، محمد سراج الدین ،سید ناہید پاشاہ، عبد المتین ،عبدالحئ،ایوب خان، سید مظہر حسین ، ساجد محی الدین،ماجد محی الدین ، سید اشتیاق علی، عبدالعلیم، سید سرفراز سمیت متعدد اساتذہ، ذمہ داران اور معزز شخصیات نے شرکت کی اور اس موقع کو یادگار بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔