آندھراپردیش
اے پی کے اونگول میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے
لوگ اپنی جان بچانے کے لئے گھروں سے باہر نکل گئے اور اپنے رشتہ داروں و دوست احبات کی خیریت فون پرمعلوم کرنے لگے۔اس واقعہ میں کسی بھی طرح کے جانی یامالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
حیدرآباد: آندھراپردیش کے پرکاشم ضلع کے اونگول میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ذرائع کے مطابق تقریبا دوسکنڈتک یہ جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر عوام خوفزدہ ہوگئے۔
لوگ اپنی جان بچانے کے لئے گھروں سے باہر نکل گئے اور اپنے رشتہ داروں و دوست احبات کی خیریت فون پرمعلوم کرنے لگے۔اس واقعہ میں کسی بھی طرح کے جانی یامالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ان جھٹکوں کی تصدیق سسمالوجی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ہنوز نہیں کی گئی۔مقامی افراد نے بتایا کہ کل شب تقریبا دو بجے یہ جھٹکے محسوس کئے گئے۔
ان مقامی افراد نے بتایا کہ شہر کے سی ایس آرشرما کالج کے علاقہ میں اس کا زیادہ اثردیکھاگیا۔