ایچ سی یو، ایشیاء کی 12فیصد ٹاپ یونیورسٹیوں میں شامل
حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی بین الاقوامی طلباء کیلئے ورلڈ بیسٹ ویلیو یونیورسٹی رینکنگ 2024 میں ہندوستان کی بہترین درجہ بندی والی یونیورسٹیوں میں شامل ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی بین الاقوامی طلباء کیلئے دنیا کی ٹاپ 12 فیصد یونیورسٹیوں میں شامل ہے۔
حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی بین الاقوامی طلباء کیلئے ورلڈ بیسٹ ویلیو یونیورسٹی رینکنگ 2024 میں ہندوستان کی بہترین درجہ بندی والی یونیورسٹیوں میں شامل ہے۔
یونیورسٹی ڈاٹا بیس لیڈ اِٹ اسٹڈی ابروڈ ایڈ دنیا کا سب سے جامع ڈاٹا بیس ہے جس میں 8,000 سے زیادہ ادارے شامل ہیں جس میں براعظم ایشیا کے 3,349 ادارے بھی شامل ہے۔
20 ایشیائی ممالک میں 3,349 اعلیٰ تعلیمی اداروں کا جائزہ لینے کے بعد، اسٹیڈی ابروڈ ایڈ نے حیدرآباد یونیورسٹی کو ایشیا کی ٹاپ 12 فیصد یونیورسٹیوں میں جگہ دی ہے۔
پروفیسر بی جے راؤ، وائس چانسلرحیدرآباد یونیورسٹی نے کیا تعلیم کا معیار یونیورسٹی کے لیے مثبت نتیجہ کی شکل میں سامنے آیا ہے۔
اسٹڈی ابروڈ ایڈ نے ہم کو ایشیا میں سب سے اوپر 12 بہترین تعلیمی اداروں میں شامل کیا ہے جس پر ہم کافی خوش ہیں اور اپنی پوری کوشش کریں گے ہندوستان میں بین الاقوامی طلباء کیلئے حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی پہلی پسند بن کر ابھرے۔