اترکاشی میں 30 منٹ میں دو بار زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے
انہوں نے کہا کہ زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں عرض البلد 30.73 شمال، 78.46 مشرق طول البلد میں تھا۔

اترکاشی: اتراکھنڈ کے ضلع اترکاشی میں جمعہ کی صبح 30 منٹ کے اندر دو بار زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
فی الحال زلزلے کی وجہ سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے انچارج ڈی ایس پٹوال نے بتایا کہ آج صبح تقریباً 07:41 بجے آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.7 ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں عرض البلد 30.73 شمال، 78.46 مشرق طول البلد میں تھا۔
مسٹر پٹوال نے بتایا کہ اس کے بعد صبح تقریباً 08:18 پر دوبارہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.5 ناپی گئی۔
زلزلے کا مرکز تحصیل بھٹواڑی کے علاقے دیارہ بگیال کے جنگلاتی علاقے میں سطح زمین سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں شمالی عرض البلد 30.85 اور مشرقی طول بلد 78.60 پر تھا۔
ضلع کے کچھ علاقوں جیسے مانیری، تحصیل بھٹواڑی، ڈنڈہ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ کسی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔