شمالی تلنگانہ میں اقل ترین درجہ حرارت میں معمولی کمی،سردی کی شدت میں اضافہ
تمل ناڈو کے سرحدی اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اگرچہ سردی کی شدت معمول کی سطح پر ہے لیکن دسمبر کے آخر تک مشرقی اور مغربی اضلاع میں بھی اس کے زیادہ ہونے کا امکان نظر آتا ہے۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمالی تلنگانہ کے اضلاع میں اقل ترین درجہ حرارت میں معمولی کمی آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے عہدیدار دھرما راجو نے بتایا کہ اقل ترین درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عادل آباد اور میدک اضلاع کے ساتھ ساتھ شہر کے مضافات میں بھی سردی کی شدت کے ساتھ کہرزیادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طوفان دیتوا بتدریج کمزور ہوگیا ہے۔
تمل ناڈو کے سرحدی اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اگرچہ سردی کی شدت معمول کی سطح پر ہے لیکن دسمبر کے آخر تک مشرقی اور مغربی اضلاع میں بھی اس کے زیادہ ہونے کا امکان نظر آتا ہے۔
اقل ترین درجہ حرارت اوسط سے تھوڑا زیادہ ہی ہے لیکن اس عادل آباد یعنی شمالی تلنگانہ کے اضلاع میں سردی کی شدت زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
اس وقت موجود دیتوا کے کمزور پڑنے کی خبر ہے۔ اگر اس کی موجودہ صورتحال دیکھیں تو یہ اس وقت جنوب مغربی خلیج بنگال اور مغربی وسطی خلیج بنگال میں شمالی تمل ناڈو سے تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلہ پر برقرار ہے۔ اس کی وجہ سے خاص طور پر تمل ناڈو اور پڈوچیری میں کہیں کہیں بارش ہونے کا امکان بھی نظر آتا ہے۔