حیدرآباد
امریکہ میں فائرنگ میں ہلاک ایشوریہ ریڈی کو وزیر جگدیش ریڈی کا خراج
وزیرجگدیش ریڈی نے ان کے غمزدہ ارکان خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے پُرسہ دیا۔ جگدیش ریڈی نے ایشوریہ کی لاش کی ریاست منتقلی کے سلسلہ میں امریکی قونصلیٹ سے نمائندگی بھی کی تھی۔

حیدرآباد: امریکہ کے ٹیکساس میں ہوئے فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک تلنگانہ کی لڑکی ایشوریہ ریڈی کو ریاستی وزیر بجلی جگدیش ریڈی، رکن اسمبلی جی کشور اور دیگر نے بھرپورخراج پیش کرتے ہوئے لاش پر پھول نچھاور کئے۔
ایشوریہ، ڈالاس میں اعلی تعلیم حاصل کررہی تھی۔وزیرجگدیش ریڈی نے ان کے غمزدہ ارکان خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے پُرسہ دیا۔جگدیش ریڈی نے ایشوریہ کی لاش کی ریاست منتقلی کے سلسلہ میں امریکی قونصلیٹ سے نمائندگی بھی کی تھی۔