انسٹا گرام جلدہی ٹویٹر کا مقابلہ کرنے کیلئے ٹیکسٹ بیسڈ ایپ جاری کرے گا
امریکی نشریاتی ادارے ’بلومبرگ‘ نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ اس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے ایپ کو چنندہ مشہور شخصیات اور تخلیق کاروں میں پہلے ہی تقسیم کیا جا چکا ہے، جو مہینوں سے اس کا تجزیہ کر رہے ہیں۔

واشنگٹن: سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹاگرام جلد ہی ٹوئٹر کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی ایپلیکیشن کا ایک علیحدہ، ٹیکسٹ پر مبنی ورژن جاری کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے ’بلومبرگ‘ نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ اس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے ایپ کو چنندہ مشہور شخصیات اور تخلیق کاروں میں پہلے ہی تقسیم کیا جا چکا ہے، جو مہینوں سے اس کا تجزیہ کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ ایپ ممکنہ طور پر جون میں ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہو جائے گا اور یہ میسٹوڈون سمیت ٹوئٹر کے دیگر حریفوں کے ساتھ ہم آہنگ ہو گا۔