تلنگانہ

بی آر ایس کو وزیر سیتا اکا کی نوٹس

ریاستی وزیر سیتااکا نے بی آئے ایس کو قانونی نوٹس بھیجا ہے جس میں الزام لگایا گیا کہ بی آر ایس سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر سیتااکا نے بی آئے ایس کو قانونی نوٹس بھیجا ہے جس میں الزام لگایا گیا کہ بی آر ایس سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
عمران خان کو حسین حقانی کی قانونی نوٹس

اس جھوٹی تشہیر کے خلاف انہوں نے کے سی آر اور بی آر ایس کو قانونی نوٹس جاری کی ہے۔ سیتا اکا کے وکیل نے بتایا کہ 24 جون کو، بی آر ایس کے آفیشل سوشل میڈیا پیج پر اندرماں کے راج میں ریت مافیا کنگڈم، کی سرخی کے ساتھ ایک خبر پوسٹ کی گئی، جس میں چیف منسٹر، سیتا اکا اور دیگر وزراء کو نشانہ بنایا گیا۔

سیتا اکا نے کہا کہ ان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے اور ان جھوٹے الزامات لگانے پر تحریری طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے مندرجہ ذیل تبصرے کے حوالہ سے قانونی نوٹس جاری کی جس میں کہا گیا کہ میڈیا کے حلقوں میں یہ بات کی جا رہی ہے کہ ایک خاتون وزیر کا ایک پی اے جو کانگریس حکومت کے ابتدائی دنوں میں ریونت ریڈی کی تصویر والی لاریوں کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ریت منتقل کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا،اب دوبارہ غیر قانونی ریت کی فروخت کے کاروبار میں واپس آ رہا ہے۔

نوٹس کے مطابق وزیر سیتا اکا کا فیصلہ ہے کہ کے سی آر غیر مشروط تحریری معافی نامہ جاری کریں اور ویڈیو کی ہتک آمیز نوعیت کو تسلیم کرتے ہوئے ایک ویڈیو معافی نامہ نشر کریں۔

a3w
a3w