جموں و کشمیر

اقلیتی طبقے دنیا میں سب سے زیادہ بھارت میں محفوظ ہیں : کرن رجیجو

مرکزی وزیر برائے پارلیمانی و اقلیتی امور کرن رجیجو کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں اقلیتی طبقے محفوظ ہیں اور یہاں ان کی اچھی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔

سری نگر: مرکزی وزیر برائے پارلیمانی و اقلیتی امور کرن رجیجو کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں اقلیتی طبقے محفوظ ہیں اور یہاں ان کی اچھی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اقلیتوں کیلئے اوورسیز اسکالرشپ درخواستوں کی طلبی
اقلیتوں سے وعدوں پر عمل آوری، حکومت سے نمائندگی اولین ترجیح : محمد علی شبیر
ٹی ایس ایڈسیٹ 2023 مفت کوچنگ برائے اقلیتی طبقات
سی اے اے سے اقلیتوں کا رول گھٹ جائے گا: امرتیہ سین

انہوں نے کہا کہ اقلیتی طبقے دنیا میں سب سے زیادہ بھارت میں محفوظ ہیں۔ان باتوں کا ظہار مرکزی وزیر نے کرگل میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے انتظامات کو دیکھنے کے لئے کرگل کا دورہ کیا اور یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ہے۔

مرکزی وزیر نے کہاکہ اسلامیہ اسکول کرگل اور امام خمینی ٹرسٹ کرگل کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کی۔کرن ریججو نے کہاکہ موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اقلیتوں کے لئے جتنا کام کیا وہ آج تک کسی نے نہیں کیا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا:‘ہندوستان میں اقلیتیں جتنی محفوظ ہیں اتنی دنیا میں کسی جگہ نہیں ہیں۔’ان کا مزید کہنا تھا کہ کرگل کا ثقافتی ورثہ اچھا ہے لیکن اس بارے میں لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

کرن ریججو کے مطابق کرگل کی مسلم کیمونٹی کے تعلیمی نظام کو جدید بنانے کے ساتھ ساتھ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کی خاطر مرکزی حکومت زمینی سطح پر کام کر رہی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں کرن ریججو نے کہاکہ مرکز لداخ کے لوگوں کو انفرادی طورپر ہر طرح کی مدد فراہم کررہا ہے۔پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر نے کہاکہ لداخ میں تعمیر وترقی کے کام میں مزید سرعت لائی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ کرگل اور لداخ کے طلبا کو آئی اے ایس اور آئی پی ایس امتحانات کی تیاری کے لئے مفت کوچنگ کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔ان کے مطابق موجودہ مرکزی حکومت سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کے مشن پر کاربند ہے۔

a3w
a3w