شمالی بھارت

سی اے اے سے اقلیتوں کا رول گھٹ جائے گا: امرتیہ سین

نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین کا ماننا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے) لاگو ہونے سے ملک میں اقلیتوں کا رول گھٹ سکتا ہے اور اکثریت کا غلبہ چاہنے والی طاقتوں کو بڑھاوا مل سکتا ہے۔

کولکتہ: نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین کا ماننا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے) لاگو ہونے سے ملک میں اقلیتوں کا رول گھٹ سکتا ہے اور اکثریت کا غلبہ چاہنے والی طاقتوں کو بڑھاوا مل سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اقلیتوں کیلئے اوورسیز اسکالرشپ درخواستوں کی طلبی
اقلیتوں سے وعدوں پر عمل آوری، حکومت سے نمائندگی اولین ترجیح : محمد علی شبیر
ٹی ایس ایڈسیٹ 2023 مفت کوچنگ برائے اقلیتی طبقات

انہوں نے پی ٹی آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا مقصد اقلیتوں کا رول گھٹانا اور انہیں کم اہم بنانا اور راست یا بالواسطہ ہندو طاقتوں کا رول بڑھانا ہے۔

ماہر معاشیات نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے کبھی بھی ایک گروپ کو دوسرے گروپ کے مدمقابل کھڑا نہیں کیا۔

وہ مذہبی ہندو ہونے کے باوجود مسلمانوں کو ماقبل آزادی سے زیادہ بڑا مقام دینے پر آمادہ تھے۔ ہندوستان کو ایک نہ ایک دن مسلمانوں جیسی اقلیتوں کو نظرانداز کرنے کا افسوس ہوگا۔