حیدرآباد

تلنگانہ کانگریس کا مائناریٹی ڈیکلریشن جاری

سابق وزیر وچیرمین مائناریٹی ڈیکلریشن کمیٹی تلنگانہ کانگریس محمدعلی شبیر کی قیادت میں تیار کردہ مائناریٹی ڈیکلریشن کی آج سٹی کنونشن سنٹر نامپلی میں اجرائی عمل میں آئی۔

حیدرآباد: سابق وزیر وچیرمین مائناریٹی ڈیکلریشن کمیٹی تلنگانہ کانگریس محمدعلی شبیر کی قیادت میں تیار کردہ مائناریٹی ڈیکلریشن کی آج سٹی کنونشن سنٹر نامپلی میں اجرائی عمل میں آئی۔

متعلقہ خبریں
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
کانگریس کا مائناریٹی ڈیکلریشن بکواس، مضحکہ خیز: کے ٹی آر
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
کانگریس کو مضبوط بنانے پارٹی قائدین میں اتحاد ضروری: مری آدتیہ ریڈی
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز

اس موقع پر محمدعلی شبیر نے کہاکہ اقلیتوں کے تمام طبقات کومعاشی طورپر بااختیار بنانے کیلئے کئی اہم تجاویزپیش کی گئی ہیں۔

کانگریس برسر اقتدار آنے پر اندرون 6ماہ ذات کی بنیادپر مردم شماری کروانا اور تمام پسماندہ طبقات بشمول اقلیتوں کوتعلیم‘روزگاراور فلاحی اسکیمات میں تحفظات کی فراہمی‘اقلیتوں کی فلاح وبہبود کے لئے بجٹ میں 4000 کروڑروپیے مختص کرنے‘ اقلیتی سب پلان بنانے‘ نوجوانوں کو خودروزگار کیلئے سالانہ بجٹ میں 1000 کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اقلیتی نوجوانوں جوایم فل اور پی ایچ ڈی کررہے ہیں کو عبدالکلام تحفہ تعلیم اسکیم کے تحت 5لاکھ روپے مالی مدد فراہم کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ پی جی کی تکمیل پر 1 لاکھ روپے‘گریجویشن کی تکمیل پر 25 ہزار روپے‘انٹرمیڈیٹ کی تکمیل پر 15 ہزار روپے اور دسویں جماعت کے کامیاب طلباء کو 10 ہزار روپے مالی مدد فراہم کی جائے گی۔

اس کے علاوہ سکھ اقلیتی طبقہ کیلئے تلنگانہ سکھ مائناریٹی فیانس کارپوریشن کا قیام‘اقلیتی اداروں میں مخلوعہ جائیدادوں پرتقررات اور اردو میڈیم اساتذہ کے تقررات کیلئے خصوصی ڈی ایس سی کاانعقادعمل میں لایاجارہاہے۔تمام مذاہب کے مذہبی شخصیات‘آئمہ وموذنین‘خادمین‘پادریوں اور گرنتھوں کو 10تا12ہزار روپے ماہانہ مشاہیرہ دیاجائے گا۔

تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹی کمیشن ایکٹ 1998 میں ترمیم کرتے ہوئے اسے مستقل ادارہ بنایا جائے گا اور اس ادارے کی سالانہ رپورٹ کوریاستی مقننہ میں پیش کیاجائے گا۔

کانگریس پارٹی نے وعدہ کیاکہ اقتدارمیں آنے کی صورت میں وقف بورڈ کے تحت تمام جائیدادوں کے ریکارڈ کوڈیجیٹلائیزڈ کیا جائے گا اور وقف کی جائیدادوں پر غیر مجازقبضوں کوبرخاست کرتے ہوئے ان املاک کو‘حق ملکیت میں لینے کیلئے دوبارہ رجسٹرکروایا جائے گا۔

مسلمانوں اور عیسائیوں کے قبرستانوں کا تحفظ کرتے ہوئے قبرستانوں کیلئے اراضیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ اندراماں ہاوزنگ اسکیم کے تحت تمام بے گھراقلیتی خاندانوں کوامکنہ اراضی اور مکان کی تعمیر کیلئے 5لاکھ روپے مالی مدد فراہم کی جائے گی۔

مسلمان‘سکھ‘عیسائی کے بشمول دیگر اقلیتوں کے شادی شدہ نئے جوڑوں کوایک لاکھ 60ہزارروپے کی مالی امداددی جائے گی۔سٹ ون کا احیاء کرتے ہوئے اقلیتی نوجوانوں کومختلف ہنرمیں تربیت فراہم کی گئی۔قلی قطب شاہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے تحت پرانا شہر میں انفراسٹرکچر کوفروغ دیاجائے گا۔