مرزا رحمت بیگ ایم ایل سی نے80ویں جشن آزادی کے موقع پر شہر کے مختلف اسمبلی حلقوں میں ترنگا لہرایا
بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہندْ مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد کی ہدایت پرجناب مرزا رحمت بیگ قادری رکن قانون ساز کونسل کل ہند مجلس اتحادلمسلمین80ویں جشن آزادی کے موقع پرشہر کے مختلف اسمبلی حلقوں میں ترنگا لہرایا اور قومی ترانہ پڑھا۔
حیدرآباد: بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہندْ مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد کی ہدایت پرجناب مرزا رحمت بیگ قادری رکن قانون ساز کونسل کل ہند مجلس اتحادلمسلمین80ویں جشن آزادی کے موقع پرشہر کے مختلف اسمبلی حلقوں میں ترنگا لہرایا اور قومی ترانہ پڑھا۔
مرزا رحمت بیگ قادری ایم ایل سی نے صبح حلقہ اسمبلی راجندر نگرکے منی کنڈہ میں پرچم کشائی سے جشن آزادی کے پروگرامس کا آغاز کیا۔اس موقع پر مجلس گنڈی پیٹ منڈل انچارج رضوان نہال اورابتدائی مجالس کے صدور و معتمدین و سرگرام کارکن بھی موجود تھے۔
بعدازں مرزا رحمت بیگ نے حلقہ اسمبلی قطب اللہ پور کے قیصر نگر میں ترنگا لہرایا قومی ترانہ پڑھا۔اس موقع پرابتدائی مجالس کے صدور و معتمدین و سرگرام کارکن بھی موجود تھے۔اس کے بعد حلقہ اسمبلی قطب اللہ پور کے روڈا میستری نگر‘ کشن نگر اورسائی نگرمیں ترنگا لہرایا قومی ترانہ پڑھا۔
اس موقع پرابتدائی مجالس کے صدور و معتمدین و سرگرام کارکن بھی موجود تھے۔بعدازں مرزا رحمت بیگ نے حلقہ اسمبلی سکندرآباد کے لالہ گوڈہ علاقہ میں ترنگا لہرایا قومی ترانہ پڑھا۔اس کے علاوہ حلقہ اسمبلی خیرت آباد‘حلقہ اسمبلی امیرپیٹ فلائی اوور کے پاس ترنگا لہرایا قومی ترانہ پڑھا۔اس موقع پرابتدائی مجالس کے صدور و معتمدین و سرگرام کارکن بھی موجود تھے۔
بعدازں مرزا رحمت بیگ نے حلقہ اسمبلی گوشہ محل کے مختلف محلہ جات میں ترنگا لہرایا قومی ترانہ پڑھا۔اس موقع پر جناب ظفر خان سابق کارپوریٹر وابتدائی مجالس کے صدور و معتمدین و سرگرام کارکن بھی موجود تھے۔
رکن کونسل نے حلقہ اسمبلی رجندر نگر کے سلیمان نگر میں اردو مدرس میں ترنگا لہرایا اوراوپرپلی‘ہیپی ہوم‘گولڈن ہائٹس کالونی‘گولڈن ہائٹس کالونی پارک‘اندرنگر بس اسٹاپ‘ کے پاس ترنگا لہرایا قومی ترانہ پڑھا۔اس موقع پر سابق کارپوریٹر جناب محمد نواز الدین اورابتدائی مجالس کے صدور و معتمدین و سرگرام کارکن بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ساتھ میں جناب محمد نواز الدین کارپوریٹر سلیمان نگر اورابتدائی مجالس کے صدور و معتمدین و سرگرام کارکن بھی موجود تھے۔جناب مرزا رحمت بیگ قادری رکن قانون ساز کونسل کل ہند مجلس اتحادلمسلمین نے79ویں جشن آزادی کے موقع پر تمام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر عوام محبان مجلس کی بڑی تعداد موجود تھی۔