جنوبی بھارت

چیف منسٹر کیرالا کے پرنسپل سکریٹری کے ووٹ کا غلط استعمال

حیرت زدہ ابراہم کوبغیرووٹ ڈالے واپس لوٹنا پڑاتاہم انہوں نے تیرو اننتاپورم کلکٹرآفس میں واقع چیف الکٹورل آفیسرکے پاس شکایت درج کرائی ہے۔

تیرواننتاپورم: ووٹ دینے الکٹرانک ووٹنگ مشین کا بٹن دبانے میں ناکام ہونے سے سابق چیف سکریٹری و موجودہ پرنسپل سکریٹری برائے چیف منسٹرکیرالا پنارائی وجین کے ایم ابراہم کو بڑاصدمہ پہونچا کیونکہ انہیں بتایاگیاکہ ان کے شناختی کارڈ کے نمبر پر ووٹ ڈال دیاگیاہے۔

انتخابی عہدیداروں نے جب اس بارے میں جانچ کی تو پتہ چلاکہ کسی خاتون نے اس نمبرپر ووٹ ڈالی ہے کیونکہ فہرست رائے دہندگان میں خاتون کانام درج تھا۔

حیرت زدہ ابراہم کوبغیرووٹ ڈالے واپس لوٹنا پڑا تاہم انہوں نے تیرو اننتاپورم کلکٹرآفس میں واقع چیف الکٹورل آفیسرکے پاس شکایت درج کرائی ہے۔

a3w
a3w