شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

باراتیوں سے بھری بس کو لگا کرنٹ، کئی افراد کے زندہ جل جانے کا خدشہ (ویڈیو وائرل)

بتایا جا رہا ہے کہ کرنٹ لگنے سے لوگ اپنی جان بچانے کیلئے بس کے باہر کود نہیں سکے جس کی وجہ سے کئی لوگوں کے زندہ جل جانے کا خدشہ ہے۔ بس میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے۔

لکھنؤ: یوپی کے غازی پور میں مسافروں سے بھری بس میں 11 ہزار وولٹ کے بجلی کا تار اچانک بس سے ٹکراگیاجس کے بعد بس کوبھیانک آگ لگ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ کرنٹ لگنے سے لوگ اپنی جان بچانے کیلئے بس کے باہر کود نہیں سکے جس کی وجہ سے کئی لوگوں کے زندہ جل جانے کا خدشہ ہے۔ بس میں 30 سے ​​زائد مسافر سوار تھے۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا
فیروزآباد کا نام چندرا نگر رکھنے کی تجویز کو منظوری
نوجوان کی خودکشی، تبدیلی مذہب کیلئے دباؤڈالنے کا الزام
بچے کے ساتھ بدفعلی

یہ واقعہ مردہ تھانہ علاقہ میں مہار جانے والی سڑک پر پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس کچی سڑک سے مردہ کے مہاہر دھام کو ماؤ کے کوپا سے شادی کی بارات لے کر آ رہی تھی۔ آگ اتنی خوفناک تھی کہ ابتدائی طور پر مقامی لوگوں نے آگ بجھانے میں مدد کرنے کی ہمت بھی نہیں کی۔

a3w
a3w