حیدرآبادسوشیل میڈیا

ہوٹل کو نذر آتش کرنے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی دھمکی (ویڈیو)

بی جے پی کے ایم ایل اے راجہ سنگھ کا ایک آڈیو کلپ بھی وائرل ہوگیا اس آڈیو کلپ میں راجہ سنگھ کو ہوٹل کو آگ لگانے کی دھمکی دیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ سنگھ کسی سے فون پر بات کرتے ہوئے یہ دھمکی دی۔

حیدرآباد: سٹی پولیس نے پیر کے روز ایک ہوٹل کے عملہ کے6ارکان کو گرفتار کرلیا ان پر نئے سال کے موقع پر غیر معیاری بریانی سربراہ کرنے پر ہوئے جھگڑے کے دوران خاندان کے8 افراد پر حملہ کرنے کا الزام ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ بریانی کا بل ادا کرنے سے انکار کے بعد ہوٹل اسٹاف نے صارفین پر لاٹھیوں سے حملہ کردیا۔ صارفین نے اس بات کی شکایت کی تھی کہ بریانی ٹھیک پکی نہیں ہے۔

یہ معاملہ، دونوں فریقوں کے درمیان ہاتھا پائی تک پہونچا۔ شہر کے دھول پیٹ کا ایک خاندان نیا سال منانے اس ہوٹل کو پہونچا جہاں یہ جھگڑا ہوگیا۔ خاندان کے یہ افراد، انہیں پیش کردہ بریانی کے معیار پر ناخوش تھا۔ یہ ناخوشگوار واقعہ شہر کے عابڈس علاقہ کی مشہور گرانڈ ہوٹل میں پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین پر حملہ کی ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرلیا۔

دریں اثنا بی جے پی کے ایم ایل اے راجہ سنگھ کا ایک آڈیو کلپ بھی وائرل ہوگیا اس آڈیو کلپ میں راجہ سنگھ کو ہوٹل کو آگ لگانے کی دھمکی دیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ سنگھ کسی سے فون پر بات کرتے ہوئے یہ دھمکی دی۔

رکن اسمبلی نے اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف مبینہ طور پر غلط زبان استعمال کی۔ انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری اس ہوٹل کو بند کردیں۔ انہوں نے مبینہ طور پر دھمکی دی کہ خاطیوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر وہ ہوٹل کو نذر آتش کردیں گے۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن سے متصل مریڈین ہوٹل میں اسی طرح کا مارپیٹ کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی تھی۔ اس وقت کے پولیس کمشنرسی وی آنند نے اس ہوٹل کو مقفل کردیا تھا۔ عابڈس پولیس نے کل کے واقعہ میں 6افراد کو حراست میں لے لیا اور ایک مقدمہ درج کرلیا۔

اس واقع کی اطلاع پر گوشہ محل بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے بھی مداخلت کی اور انہوں نے حملہ کے خلاف احتجاج کیا۔یواین آئی کے بموجب بریانی کے معیارپر ہوئے جھگڑے کے بعد ہوٹل اسٹاف نے گاہکوں پر حملہ کردیاجس میں گاہک زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ شہرحیدرآباد کے علاقہ عابڈس کی ایک ہوٹل میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک خاندان کے 8ارکان ہوٹل گئے جہاں انہوں نے بریانی کے جمبوپیاک کا آرڈردیا۔بریانی کو لانے کے بعد انہوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بریانی مناسب طورپر نہیں پکائی گئی ہے۔اس کے معیار پر ناخوش گاہکوں نے اس کا نصف بل دینے کا اصرارکیا جس پر ہوٹل منیجر سے ان کی بحث وتکرار ہوگئی۔

یہ تکراربڑھتی چلی گئی جس نے جھگڑے کی شکل اختیارکرلی اور ہوٹل کے اسٹاف بشمول ویٹرس نے پائپس اور دیگراشیا سے ان گاہکوں پر حملہ کردیا۔اس واقعہ میں گاہک بشمول دوخواتین زخمی ہوگئیں۔اطلاع ملتے ہی عابڈس پولیس وہاں پہنچی جس نے دو افراد کو تحویل میں لے لیا۔

a3w
a3w