حیدرآباد

رکن اسمبلی راجندر نگر پرکاش گوڑ کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے سابق صدر نشین کونسل سوامی گوڑ کی رہائش گاہ پر بکشمیا گوڑاور پرکاش گوڑ سے ملاقات کی جس کے بعد قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے کہ پرکاش گوڑ کسی بھی وقت کانگریس میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔

حیدرآباد: کیا کانگریس بھی آپریشن آکارش پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے۔شہر کے سیاسی حلقوں میں افواہوں کا بازار گرم ہے کہ رکن اسمبلی راجندر نگر ٹی پرکاش گوڑ بہت جلد بی آر یس کو خیرآباد کہتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کر نے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
تیز رفتاری یا لاپرواہی؟ راجندر نگر حادثے میں خاتون کی جان چلی گئی
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

بتایا گیا ہے کہ آج ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے سابق صدر نشین کونسل سوامی گوڑ کی رہائش گاہ پر بکشمیا گوڑاور پرکاش گوڑ سے ملاقات کی جس کے بعد قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے کہ پرکاش گوڑ کسی بھی وقت کانگریس میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔

یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ پہلے پرکاش گوڈ تلگو دیشم پارٹی میں تھے اور بعد میں بی آرا یس میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔