تلنگانہ

تلنگانہ: سابق رکن اسمبلی بانوت مدن لال چل بسے

بانوت مدن لا ل نے سال 2009 میں وائرا اسمبلی حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑا، مگر سی پی آئی امیدوار بانوت چندراوتی کے ہاتھوں 47,539 ووٹوں سے شکست کھائی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وائرا حلقہ کے سابق رکن اسمبلی بانوت مدن لال دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

متعلقہ خبریں
کویتا کی درخواست ضمانت، سی بی آئی کو نوٹس
دل کا دورہ پڑنے سے ایس ایس سی طالبہ کی موت
سعودی شہزادہ منصور بن بدر انتقال کرگئے
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات

چار دن قبل وہ شدید پیٹ میں درد میں مبتلا ہو گئے تھے، جس کے بعد گھر والوں نے انہیں علاج کے لئے حیدرآباد کے ایک کارپوریٹ منتقل کیا تھا پیر کے روز ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے اور دو دن میں انہیں ڈسچارج کر دیا جائے گا، لیکن بدقسمتی سے آج صبح ان کی طبیعت بگڑ گئی اور دل کا دورہ پڑنے سے وہ چل بسے۔

بانوت مدن لا ل نے سال 2009 میں وائرا اسمبلی حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑا، مگر سی پی آئی امیدوار بانوت چندراوتی کے ہاتھوں 47,539 ووٹوں سے شکست کھائی۔

بعد ازاں 2012 میں انہوں نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی، اور 2014 کے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں تلگو دیشم پارٹی کے امیدوار بانوت بالاجی کو 10,583 ووٹوں کی اکثریت سے شکست دے کر پہلی بار ایم ایل اے منتخب ہوئے۔

2018 کے انتخابات میں وہ بی آر ایس کے امیدوار کے طور پر میدان میں اترے، لیکن آزاد امیدوار راملونائک سے 2,013 ووٹوں کے فرق سے شکست کھا گئے۔ حالیہ دنوں میں بھی وہ بی آر ایس پارٹی میں سرگرم تھے۔