ایم ایل ایز خریدی کیس: ملزم سمہایاجی جیل سے رہا
ایک ہفتہ قبل ہائی کورٹ نے انہیں ضمانت دی تھی جس کے بعد آج انہیں جیل سے رہا کر دیا گیا۔ضمانتوں کے ضابطہ کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ سے ان کی رہائی میں تاخیر ہوئی۔ دیگر دو ملزمین رام چندر بھارتی اور نند کمار اب بھی جیل میں ہیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں سنسنی پھیلانے والے حکمران جماعت ٹی آرایس کے ارکان اسمبلی کی خریداری کی کوشش کے معاملہ کے ملزمین میں سے ایک ملزم سمہایاجی کو شہرحیدرآبادکی چنچل گوڑہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
ایک ہفتہ قبل ہائی کورٹ نے انہیں ضمانت دی تھی جس کے بعد آج انہیں جیل سے رہا کر دیا گیا۔ضمانتوں کے ضابطہ کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ سے ان کی رہائی میں تاخیر ہوئی۔ دیگر دو ملزمین رام چندر بھارتی اور نند کمار اب بھی جیل میں ہیں۔
ہائی کورٹ نے ملزم کو ہدایت دی کہ وہ تین لاکھ روپئے کی دو ضمانتوں کی تکمیل کریں اور ہر پیر کو اس معاملہ کی جانچ کیلئے بنائی گئی خصوصی جانچ ٹیم کے سامنے حاضر ہوں تاہم سوامی جن کے خلاف کوئی اورمعاملہ نہیں ہے نے ضمانت کی رقم 25000روپئے کرنے کی درخواست کی تاہم عدالت نے ان کی اس درخواست کو مسترد کردیا۔
ان کے دوستوں نے بالاخر تین لاکھ روپئے ضمانت کی رقم جمع کروائی جس کے بعد وہ جیل سے رہا ہوپائے۔انہوں نے رہائی کے بعد میڈیا سے بات کرنے سے انکار کردیا اور کیب میں بیٹھ کر چلے گئے۔