یوروپ

مسجد سے چرا کر قرآن کی بے حرمتی

پولیس ذرائع نے بتایا کہ فرانس کے شہر لیون میں قرآن کریم کی بے حرمتی کا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں مسجد سے ایک ملعون شخص نے قرآن پاک کا نسخہ چرایا اور اسے نذر آتش کر دیا۔

پیرس: پولیس ذرائع نے بتایا کہ فرانس کے شہر لیون میں قرآن کریم کی بے حرمتی کا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں مسجد سے ایک ملعون شخص نے قرآن پاک کا نسخہ چرایا اور اسے نذر آتش کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارہ اے ایف پی کے مطابق رون علاقہ کی مساجد کی کونسل نے کہا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک شخص مسجد میں داخل ہوا، اس نے قرآن پاک کا ایک نسخہ لیا، اسے نذر آتش کیا اور پھر فرار ہو گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔یورپی یونین میں سب سے بڑی مسلمان کمیونٹی فرانس میں رہائش پذیر ہے جبکہ اسرائیل اور امریکہ سے باہر سب سے زیادہ یہودی بھی یہیں آباد ہیں۔