حیدرآباد

ایم ایل ایز پوچنگ کیس: سی بی آئی تحقیقات کا آغاز کرے گی

انوسٹی گیشن ا یجنسی، توقع ہے کہ اس سنسنی خیز کیس کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی آفیسر کے تقرر کے احکام جاری کرے گی۔ اس طرح کے احکام کی اجرائی کے بعد سی بی آئی، ایف آئی آر کے اندراج کے بعد کیس کی تحقیقات کا آغاز کرے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ کے احکام کے بعد سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) توقع ہے کہ ایک یا دو دنوں میں ایم ایل ایز پوچنگ کیس کی تحقیقات شروع کرے گی۔

واضح رہے کہ ریاستی ہائی کورٹ نے ملزمین کی درخواست پر بعد سماعت ایم ایل ایز پوچنگ کی تحقیقات کو سی بی آئی کے حوالہ کرنے کا حکم دیا تھا اور عدالت العالیہ نے ایس آئی ٹی کی تشکیل کے جی او کو کالعدم قرار دیا تھا۔

ہائی کورٹ کے احکام کے بعد سی بی آئی کے اعلیٰ عہدیدار، توقع ہے کہ اندرون2یوم اس کیس کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیں گے۔ فریقین کو عدالتی احکام کی نقولات ملنا باقی ہیں۔

 انوسٹی گیشن ا یجنسی، توقع ہے کہ اس سنسنی خیز کیس کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی آفیسر کے تقرر کے احکام جاری کرے گی۔ اس طرح کے احکام کی اجرائی کے بعد سی بی آئی، ایف آئی آر کے اندراج کے بعد کیس کی تحقیقات کا آغاز کرے گی۔

 بی آر ایس کے 4ایم ایل ایز کو وفا داری تبدیل کرنے کیلئے بھاری رقمی پیشکش کے بعد سائبر آباد کمشنریٹ میں معین آباد پولیس کی جانب سے 3ملزمین کی گرفتاری کے بعد ایف آئی آر (455/ 2022) کی بنیاد پر سی بی آئی ایف آئی آر درج کرے گی۔

a3w
a3w